حدثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن شاذان الجَوهَري، حدثنا زكريا بن عَدِيٍّ، حدثنا عبيد الله بن عمرو الرَّقِّي، عن زيد بن أبي أُنيسة، عن عمرو بن مُرَّة، عن خَيْثمة قال: كان سعد بن أبي وقَّاص في نفرٍ فذَكَروا عليًّا فشَتَمُوه، فقال سعد: مهلًا عن أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإنَّا أصَبْنا ذنبًا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأنزل الله ﷿: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ [الأنفال:68] ، فأرجو أن تكون رحمةٌ من عند الله سَبَقَت لنا، فقال بعضهم: فوالله إنه كان يُبغِضُك ويُسمِّيك الأخنسَ، فضَحِكَ سعدٌ حتى استَعْلاه الضحكُ، ثم قال: أليس قد يَجِدُ [المَرْءُ] (1) على أخيه في الأمر يكون بينَه وبينَه ثم لا يَبلُغُ ذلك أمانتَه، وذكر كلمةً أخرى (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. [9 - سورة براءة]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3271 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
خیثمہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے درمیان بیٹھے تھے تو انہوں (تو کچھ لوگوں نے) نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا اور انہیں برا بھلا کہا، سیدنا سعد نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ کے بارے میں اپنی زبانیں روک لو، کیونکہ ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں ایک گناہ سرزد ہوا تھا (قیدیوں کا فدیہ لینا)، جس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ ”اگر اللہ کا لکھا ہوا حکم پہلے سے موجود نہ ہوتا تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس کے بدلے تمہیں بڑا عذاب پہنچتا“ [سورة الأنفال: 68] ، پس مجھے امید ہے کہ اللہ کی طرف سے ہمارے لیے رحمت پہلے ہی لکھی جا چکی تھی، تو ان میں سے کسی نے کہا: اللہ کی قسم! وہ تو آپ سے بغض رکھتے تھے اور آپ کو «الاخنس» کہہ کر پکارتے تھے، اس پر سعد اتنا ہنسے کہ ان پر ہنسی کا غلبہ ہو گیا، پھر فرمایا: کیا ایسا نہیں ہوتا کہ آدمی اپنے بھائی سے کسی معاملے میں ناراض ہو جاتا ہے جو ان کے درمیان پیش آتا ہے، مگر وہ بات اس (بھائی) کی امانت و دیانت پر اثر انداز نہیں ہوتی؟ اور انہوں نے ایک اور کلمہ بھی ارشاد فرمایا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3310]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،خيثمة: هو ابن عبد الرحمن بن أبي سَبْرة.» [ترقيم الرساله 3310] [ترقيم الشركة 3290] [ترقيم العلميه 3271]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح