حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو جعفر أحمد بن عبد الحميد الحارثي، حدثنا أبو أسامة، حدثني إدريس بن يزيد، حدثنا طلحة بن مُصرِّف، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿وَالَّذِينَ عَقَدَتْ (1) أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ﴾ [النساء: 33] ، قال: كان المهاجرون حين قَدِمُوا المدينةَ تُورَّثُ الأنصارَ دون ذوي القُربَى، رحمةً للأخوَّة التي آخى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بينهم، فلما نزلت: ﴿وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ﴾ [النساء: 33] ، قال: فنَسَخَتها (وَالَّذِينَ عاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ) من النَّصر والنَّصيحة (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين..... (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3196 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ﴾ ”اور جن سے تمہارے داہنے ہاتھ عہد کر چکے ہیں، انہیں ان کا حصہ دے دو“ [سورة النساء: 33] کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”مہاجرین جب مدینہ تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے اور انصار کے درمیان جو بھائی چارہ قائم فرمایا تھا اس کی بنیاد پر انصار (موت کی صورت میں) قریبی رشتہ داروں کے بجائے مہاجرین کے وارث بنتے تھے، پھر جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ﴾ ”اور ہم نے ہر ایک کے لیے وارث مقرر کر دیے ہیں اس مال کے جو والدین اور قریبی رشتہ دار چھوڑ جائیں“ تو اس نے پہلی صورت کو منسوخ کر دیا، اور (ارشاد باری تعالیٰ:) ”اور جن سے تمہارے داہنے ہاتھ عہد کر چکے ہیں، انہیں ان کا حصہ دے دو“ سے مراد (اب وراثت نہیں بلکہ) مدد اور خیر خواہی کا حصہ ہے“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے... [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3235]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو أسامة: هو حماد بن أسامة.» [ترقيم الرساله 3235] [ترقيم الشركة 3215] [ترقيم العلميه 3196]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح