☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3223
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3223
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق ابن إبراهيم، أخبرنا جَرير، عن عطاء بن السائب، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عبَّاس قال: لما أنزل الله: ﴿وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾ [الأنعام: 152] ، و ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا﴾ [النساء: 10] ، قال: انطَلَق من كان عنده يتيمٌ فعَزَلَ طعامَه من طعامه وشرابَه من شرابه، فجعل يَفضُلُ الشيءُ من طعامه وشرابه فيُحبَس حتى يأكلَه أو يَفْسُدَ، فاشتدَّ ذلك عليهم، فذكروا ذلك للنبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فأنزل الله: ﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَى قُلْ إِصْلَاحٌ لَهُمْ خَيْرٌ وَإِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ﴾ [البقرة:220] ، فخَلَطوا طعامَهم بطعامِهم، وشرابَهم بشرابِهم (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿وَلَا تَقْرَبُوا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾ ”اور یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ مگر ایسے طریقے سے جو بہترین ہو“ [سورة الأنعام: 152] اور ﴿إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا﴾ ”یقیناً وہ لوگ جو یتیموں کا مال ظلم سے کھاتے ہیں، وہ اپنے پیٹوں میں آگ ہی بھر رہے ہیں اور وہ عنقریب بھڑکتی آگ میں داخل ہوں گے“ [سورة النساء: 10] ، تو جس کے پاس بھی کوئی یتیم ہوتا اس نے اپنا کھانا پینا اس کے کھانے پینے سے الگ کر لیا، یہاں تک کہ اگر اس کے کھانے پینے میں سے کچھ بچ جاتا تو اسے محفوظ کر لیا جاتا یہاں تک کہ یا تو وہ یتیم اسے کھا لیتا یا وہ خراب ہو جاتا، یہ صورتحال ان پر بہت گراں گزری تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْيَتَامَى قُلْ إِصْلَاحٌ لَهُمْ خَيْرٌ وَإِنْ تُخَالِطُوهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ﴾ ”اور وہ آپ سے یتیموں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، فرما دیجئے: ان کی (حالات کی) اصلاح بہتر ہے، اور اگر تم انہیں اپنے ساتھ ملا لو تو وہ تمہارے بھائی ہی ہیں“ [سورة البقرة: 220] ، چنانچہ (اس کے بعد) صحابہ نے اپنا کھانا پینا ان کے کھانے پینے کے ساتھ ملا لیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3223]
تخریج الحدیث
«خبر حسن، وقد سلف الكلام عليه برقم (2530)، وسيأتي مكررًا برقم (3278).» [ترقيم الرساله 3223] [ترقيم الشركة 3203]
الحكم على الحديث
خبر حسن
Grade: خبر حسن
← Previous Hadith (3222) Back to Bab Next Hadith → (3224)