حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا حجَّاج بن محمد، عن ابن جُرَيج، سمعت ابنَ أبي مُلَيكة يُخبر عن عُبيد بن عُمير أنه سمعه يقول: سأل عمرُ أصحابَ النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: فيمَ ترونَ أُنزلت: ﴿أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ﴾ [البقرة: 266] ؟ فقالوا: الله أعلمُ، فغَضِبَ فقال: قولوا: نعلمُ أو لا نعلمُ، فقال ابن عبَّاس: في نفسي منها شيءٌ يا أمير المؤمنين، فقال عمر: قل يا ابنَ أخي ولا تَحقِرْ نفسَك، قال ابن عبَّاس: ضُرِبَت مثلًا لعَملٍ، فقال عمر: أيُّ عملٍ؟ فقال: لعملٍ، فقال عمر: رجلٌ غنيٌّ يعمل الحسناتِ، ثم بَعَثَ الله له الشياطين فعَمِلَ بالمعاصي، حتى أَغرَقَ أعمالَه كلَّها (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3120 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب سے پوچھا: تمہاری رائے میں یہ آیت ﴿أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ﴾ [سورة البقرة: 266] کس کے بارے میں نازل ہوئی ہے؟ لوگوں نے کہا: اللہ ہی بہتر جانتا ہے، اس پر وہ ناراض ہوئے اور فرمایا: یہ کہو کہ ہم جانتے ہیں یا نہیں جانتے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کی: اے امیر المؤمنین! میرے دل میں اس کے متعلق کچھ ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! کہو اور اپنے آپ کو کم تر نہ سمجھو، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ ایک عمل کی مثال بیان کی گئی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کون سا عمل؟ انہوں نے کہا: عمل کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (وضاحت کرتے ہوئے) فرمایا: یہ اس مالدار آدمی کی مثال ہے جو نیک اعمال کرتا ہے، پھر اللہ اس کی طرف شیطانوں کو بھیج دیتا ہے تو وہ گناہوں کے کام کرنے لگتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے تمام پچھلے اعمال کو غرق کر دیتا ہے۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3157]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل ابن أبي مليكة: وهو أبو بكر بن أبي مليكة أخو عبد الله، كما جاء مبيَّنًا عند البخاري في "صحيحه".» [ترقيم الرساله 3157] [ترقيم الشركة 3138] [ترقيم العلميه 3120]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح