أخبرني محمد بن يزيد العدل، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا يعقوب بن إبراهيم الدَّورَقي، حدثنا إسماعيل -وهو ابن عُليَّة- عن يونس، عن ابن سِيرِين، عن ابن عبَّاس: أنه قام فخَطَبَ الناسَ هاهنا، فقرأ عليهم سورةَ البقرة ويبيِّن لهم منها، فأتى على هذه الآية: ﴿إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ﴾ [البقرة: 180] فقال: نُسِخَت هذه؛ ثم قرأ حتى أتى على هذه الآية: ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا﴾ إلى قوله: ﴿غَيْرَ إِخْرَاجٍ﴾ [البقرة: 234 - 240] فقال: وهذه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے یہاں (بصرہ میں) کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا، ان کے سامنے سورہ بقرہ کی تلاوت کی اور ان کے لیے اس کے احکام بیان فرمائے، جب وہ اس آیت ﴿إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ﴾ ”اگر وہ کچھ مال چھوڑ جائے تو والدین اور قریبی رشتہ داروں کے لیے وصیت کرنا (لازم ہے)۔“ [سورة البقرة: 180] پر پہنچے تو فرمایا: یہ منسوخ ہو چکی ہے؛ پھر انہوں نے تلاوت جاری رکھی یہاں تک کہ جب اس آیت ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا﴾ سے لے کر ﴿غَيْرَ إِخْرَاجٍ﴾ [سورة البقرة: 234 - 240] تک پہنچے تو فرمایا: اور یہ (آیت) بھی (منسوخ ہے)۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3147]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، رجاله ثقات إلَّا أنه منقطع كما سلف بيانه برقم (3120).» [ترقيم الرساله 3147] [ترقيم الشركة 3128]
Grade: خبر صحيح