☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 3039
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 3039
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو البَخْتري عبد الله بن محمد ابن شاكر، حدثنا جعفر بن عَوْن، حدثنا الأجلَح بن عبد الله، عن الذَّيَّال بن حَرمَلة، عن جابر بن عبد الله قال: اجتمعت قريشٌ يومًا، فأتاه عتبةُ بن رَبيعة بن عبد شمس فقال: يا محمد، أنت خيرٌ أم عبدُ الله؟ فَسَكَتَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أَفَرَغْتَ؟" قال: نعم، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ﴿بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. حم (1) تَنْزِيلٌ﴾ حتى بلغ ﴿فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنْذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ﴾ [فصلت: 1 - 13] ، فقال له عُتْبة: حَسْبُكَ حَسْبُك، ما عندَك غيرُ هذا؟ قال:"لا" فرجع عتبةُ إلى قريش فقالوا: ما وراءَك؟ فقال: ما تركتُ شيئًا أرى أنكم تكلِّمونه إلّا كلَّمتُه، قالوا: فهل أجابَك؟ قال: نعم، لا والذي نَصَبَها بَنِيَّةً ما فهمتُ شيئًا مما قال، غيرَ أنه قال: أنذرتُكم صاعقةً مثلَ صاعقة عاد وثمود، قالوا: ويلَك، يكلِّمُك رجلٌ بالعربية، ولا تدري ما قال! قال: لا والله ما فهمتُ شيئًا ممّا قال غيرَ ذِكْر الصاعقة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3002 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دن قریش جمع ہوئے تو ان کے پاس عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس آیا اور کہنے لگا: اے محمد! کیا آپ بہتر ہیں یا (آپ کے والد) عبداللہ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تم اپنی بات مکمل کر چکے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تلاوت فرمائی: ﴿بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. حم تَنْزِيلٌ﴾ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس مقام پر پہنچے: ﴿فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنْذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ﴾ ”پھر اگر وہ منہ پھیر لیں تو آپ کہہ دیں کہ میں تمہیں کڑک (بجلی کے عذاب) سے ڈراتا ہوں جیسا کہ عاد اور ثمود پر کڑک نازل ہوئی تھی۔“ [سورة فصلت: 1 - 13] تو عتبہ نے کہا: بس کریں بس کریں، کیا آپ کے پاس اس کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ عتبہ قریش کے پاس واپس گیا تو انہوں نے پوچھا: کیا خبر ہے؟ اس نے کہا: کوئی ایسی بات نہیں بچی جو میں سمجھتا تھا کہ تم اس سے کہو گے مگر میں نے وہ کہہ دی، انہوں نے پوچھا: کیا اس نے تمہیں جواب دیا؟ اس نے کہا: جی ہاں، مگر اس ذات کی قسم جس نے کعبہ کو تعمیر کیا، میں نے اس کی کہی ہوئی کسی بات کو نہیں سمجھا سوائے اس کے کہ اس نے کہا: میں تمہیں عاد اور ثمود کی کڑک جیسے عذاب سے ڈراتا ہوں، انہوں نے کہا: تمہارا برا ہو، ایک آدمی تم سے عربی میں بات کر رہا ہے اور تمہیں سمجھ نہیں آئی کہ اس نے کیا کہا! اس نے کہا: نہیں اللہ کی قسم، مجھے کڑک کے ذکر کے سوا کچھ سمجھ نہیں آیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3039]
تخریج الحدیث
«في إسناده لِين، الأجلح بن عبد الله يعتبر به في المتابعات والشواهد، وقد تفرد به من هذا الوجه، والذيّال بن حرملة روى عنه جمع وذكره ابن حبان في "الثقات".» [ترقيم الرساله 3039] [ترقيم الشركة 3020] [ترقيم العلميه 3002]
الحكم على الحديث
في إسناده لِين
Grade: في إسناده لِين
← Previous Hadith (3038) Back to Bab Next Hadith → (3040)