حدثنا أبو بكر محمد بن داود بن سليمان الزاهد، حدثنا علي بن الحسين ابن الجُنَيد المالكي بالرَّي، حدثنا سُوَيد بن سعيد الأنباري، حدثنا الوليد بن جُندُب، حدثنا بكر بن خُنَيس، عن محمد بن سعيد، عن عُبَادة بن نُسَيٍّ، عن عبد الرحمن بن غَنْم قال: سألتُ معاذًا عن قول الله: ﴿مَا كَانَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَّخِذَ﴾ أو (نُتَّخَذَ) ؟ قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقرأ: ﴿أَنْ نَتَّخِذَ مِنْ دُونِكَ﴾ [الفرقان: 18] ؛ بنَصْب النون (1) .
Translation: طلحہ بابر
عبدالرحمن بن غنم سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں پوچھا کہ یہ لفظ «نَتَّخِذَ» ( «نون» کے زبر کے ساتھ) ہے یا «نُتَّخَذَ» ؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اسے «نون» کے زبر کے ساتھ ﴿أَنْ نَتَّخِذَ مِنْ دُونِكَ﴾ ”کہ ہم آپ کے سوا (کسی کو اپنا ولی) بنائیں“ تلاوت کرتے ہوئے سنا ہے۔“ [سورة الفرقان: 18] [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3009]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف، محمد بن سعيد» [ترقيم الرساله 3009] [ترقيم الشركة 2990]
الحكم على الحديث
إسناده تالف
Grade: إسناده تالف