أخبرَناه أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن المثنَّى، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أَبي، عن قَتَادة، عن الحسن، عن عِمران بن حُصَين قال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فِي مَسِيرٍ وقد تَفاوَتَ بين أصحابه في السَّير، فرَفَع بهاتين الآيتين صوتَه: ﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ (1) يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَى وَمَا هُمْ بِسُكَارَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ﴾ [الحج: 1 - 2] ، فلما سمع ذلك أصحابُه حَثُّوا المَطِيَّ، وعرفوا أنه عند قولٍ يقولُه، فقال:"أتدرونَ أيُّ يومٍ ذاكم؟" قالوا: الله ورسوله أعلمُ، قال:"يومَ ينادي آدمَ رَبُّه فيقول: يا آدمُ، ابعَثْ بَعْثَ النار، قال: يا رب، وما بعثُ النار؟ قال: من كلِّ ألفٍ تسعُ مئةٍ وتسعةٌ وتسعون في النار، وواحدٌ في الجنة"، فأُبلِسَ أصحابُه فما أَوضَحُوا بضاحكةٍ، فلما رأَى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم الذي بأصحابه قال:"اعمَلوا وأَبشِرُوا، فوالَّذِي نفسُ محمدٍ بيده، إنكم لمعَ خَلِيقتَينِ ما كانتا مع شيءٍ قطُّ إِلَّا كَثَرَتاهُ، يأجوجَ ومأجوجَ، ومَن هَلَكَ من بني آدمَ وبني إبليسَ"، فسُرِّيَ على القوم بعضُ الذي يَجِدُون، ثم قال:"اعمَلوا وأبشِرُوا، فوالذي نفسُ محمدٍ بيده ما أنتم في الناس إلّا كالشَّامَةِ في جَنْب البعير، أو كالرَّقْمةِ في ذراع الدابَّة" (1) . حديث هشام الدَّستُوائي حديث صحيح، فإن أكثر أئمَّتِنا من المتقدِّمين على أنَّ الحسن قد سمع من عِمران بن حُصين (1) ، فأما إذا اختلف هشامٌ والحكمُ بن عبد الملك، فالقولُ قولُ هشام.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے اور آپ کے صحابہ سفر (کی تھکان یا تیزی) کی وجہ سے ایک دوسرے سے ادھر ادھر (پھیلے ہوئے) تھے، تب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دو آیات کو بلند آواز سے تلاوت فرمایا: ﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ * يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَى وَمَا هُمْ بِسُکارَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ﴾ [سورة الحج: 1 - 2] ”اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔ جس دن تم اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنا حمل گرا دے گی، اور تو لوگوں کو مدہوش دیکھے گا حالانکہ وہ نشے میں نہیں ہوں گے، لیکن اللہ کا عذاب بہت سخت ہے“، جب صحابہ نے یہ تلاوت سنی تو انہوں نے اپنی سواریوں کو تیز کر دیا اور وہ جان گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوئی (اہم) بات ارشاد فرمانے والے ہیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ وہ کون سا دن ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ آدم (علیہ السلام) کو پکارے گا اور فرمائے گا: اے آدم! جہنم کا لشکر (الگ) نکالیں، انہوں نے عرض کیا: اے رب! جہنم کا لشکر کتنا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے جہنم میں اور ایک جنت میں“، یہ سن کر صحابہ مایوس ہو گئے اور (غم کی وجہ سے) ان کے دانتوں کی چمک ظاہر نہ ہوئی (یعنی وہ مسکرا نہ سکے)، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ کی یہ رنجیدہ حالت دیکھی تو فرمایا: ”تم عمل کرو اور خوشخبری پاؤ، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے، تم ایسی دو مخلوقات کے ساتھ ہو کہ وہ جس چیز کے ساتھ بھی ہوتی ہیں اسے کثیر کر دیتی ہیں، (مراد) یاجوج و ماجوج، اور اولادِ آدم اور اولادِ ابلیس میں سے جو ہلاک ہو چکے“، تب ان پر طاری وہ (خوف کی) کیفیت کچھ ہلکی ہوئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم عمل کرو اور خوشخبری پاؤ، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے، تم لوگوں میں (تعداد کے لحاظ سے) ایسے ہی ہو جیسے اونٹ کے پہلو میں کوئی تل (یا نشان) ہو یا چوپائے کے اگلے پاؤں پر کوئی نشان ہو۔“
ہشام دستوائی کی حدیث صحیح ہے، کیونکہ ہمارے متقدمین ائمہ کی اکثریت اس پر ہے کہ حسن (بصری) نے عمران بن حصین سے سماع کیا ہے، اور جہاں تک ہشام اور حکم بن عبدالملک کے اختلاف کا تعلق ہے، تو قول ہشام ہی کا معتبر ہو گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2954]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، رجاله ثقات، وقد سلف برقم (78) من طريق شيبان النحوي عن قتادة، فانظر الكلام عليه هناك.» [ترقيم الرساله 2954]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح