☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2950
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2950
أخبرني أبو بكر إسماعيل بن محمد الفقيه بالرَّيّ، حدثنا محمد بن الفَرَج الأزرق، حدثنا حجَّاج بن محمد، أخبرني ابن جُرَيج، عن إسماعيل بن كَثير، عن عاصم بن لَقِيط بن صَبِرة، عن أبيه لَقِيط بن صَبِرة وافد بني المُنتفِق، قال: أتيتُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم أنا وصاحبٌ لي فلم نَجِدْه، فأطعَمَتْنا عائشةُ تمرًا وعَصِيدةً، وقال: فلم نَلبَثْ أن جاء النبي صلى الله عليه و آله وسلم يَتقلَّعُ يتكفَّأُ، قال:"أطَعِمتُما شيئًا؟" قلنا: نعم، قال: فبينما نحن كذلك إذ جاء الراعي وعلى يدِه سَخْلةٌ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أَوَلَّدْتَ (1) ؟" قال: نعم، قال:"ماذا؟" قال بَهْمةً، قال:"اذبَحْ مكانَها شاةً"، ثم أَقبَلَ عليَّ فقال:"لا تَحسِبَنَّ أنَّا إنما ذَبَحْناها من أجلِك، لنا غنمٌ مئةٌ (2) لا نحبُّ أن تزيدَ، فإذا حَمَلَ الراعي بَهْمةً ذَبحْنا مكانَها شاةً" (3) . قال ابن جُرَيج: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تَحسِبَنَّ"، ولم يقل: لا تَحسَبَنَّ. رواه سفيان الثَّوْري عن أبي هاشم عن عاصم بن لَقيط بهذه الرواية:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2914 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
قبیلہ بنو منتقق کے وفد کے ہمراہ آنے والے سیدنا لقیط بن صبِرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں اور میرا ایک ساتھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے لیکن آپ گھر پر موجود نہ تھے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں کھجوریں اور دلیہ کھلایا؛ وہ بیان کرتے ہیں کہ ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وقار کے ساتھ چلتے ہوئے تشریف لائے اور پوچھا: ”کیا تم لوگوں نے کچھ کھایا ہے؟“ ہم نے عرض کی: جی ہاں، ابھی ہم اسی حال میں تھے کہ چرواہا آیا جس کے ہاتھ میں ایک میمنا (بکری کا بچہ) تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا کوئی بچہ پیدا ہوا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں، آپ نے پوچھا: ”کون سا؟“ اس نے کہا: مادہ بچہ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی جگہ ایک بکری ذبح کر دو“، پھر میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”یہ ہرگز گمان نہ کرنا کہ ہم نے اسے تمہاری وجہ سے ذبح کیا ہے، دراصل ہمارے پاس سو بکریاں ہیں اور ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ ان کی تعداد اس سے بڑھے، چنانچہ جب چرواہا کوئی نیا بچہ لاتا ہے تو ہم اس کی جگہ ایک بکری ذبح کر دیتے ہیں“۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس جملے میں «لا تَحسِبَنَّ» (حرف سین کے نیچے زیر کے ساتھ) کے لفظ استعمال فرمائے تھے، «لا تَحسَبَنَّ» (زبر کے ساتھ) نہیں فرمایا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2950]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن الفرج الأزرق، وابن جريج قد صرَّح بالتحديث فيما سلف عند المصنف برقم (530) لكن دون قصة السخلة.» [ترقيم الرساله 2950] [ترقيم الشركة 2932] [ترقيم العلميه 2914]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2949) Back to Bab Next Hadith → (2951)