☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2921
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2921
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن عاصم، عن زِرٍّ، عن عبد الله قال: أقرأَني رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم سورةَ (حم) ، ورُحْتُ إلى المسجد عَشِيَّةً، فجلس إليَّ رَهْطٍ، فقلت لرجل من الرَّهْط: اقرأْ عليَّ، فإذا هو يقرأُ حروفًا لا أقرؤُها، فقلت له: مَن أقرأَكَها؟ قال: أقرأَنيها رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فانطَلَقْنا إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وإذا عنده رجل، فقلت: اختَلَفْنا في قراءتنا، وإذا وجهُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قد تغيَّر ووَجَدَ في نفسه حين ذكرتُ له الاختلاف، فقال:"إنما أهلَكَ من كان قبلَكم الاختلافُ"، ثم أسرَّ إلى عليٍّ، فقال عليٌّ: إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يأمرُكم أن يقرأَ كلُّ رجل منكم كما عُلِّم، فانطَلَقْنا وكلُّ رجل منا يقرأُ حروفًا لا يقرؤُها صاحبُه (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے سورہ (حم) پڑھائی، پھر میں شام کے وقت مسجد گیا تو وہاں ایک گروہ بیٹھا ہوا تھا، میں نے ان میں سے ایک شخص سے کہا: مجھے (یہ سورت) پڑھ کر سناؤ، تو وہ اسے ایسے حروف (الفاظ) کے ساتھ پڑھ رہا تھا جو میں نہیں پڑھتا تھا، میں نے اس سے پوچھا: تمہیں یہ کس نے پڑھائی ہے؟ اس نے کہا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پڑھائی ہے، پھر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ کے پاس ایک صاحب بیٹھے تھے، میں نے عرض کی: ہماری قرات میں اختلاف ہو گیا ہے، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ بدل گیا اور جب میں نے اختلاف کا ذکر کیا تو آپ نے اسے (اپنے دل میں) ناپسند فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں کو (دین میں) اختلاف ہی نے ہلاک کیا تھا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سرگوشی کی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم میں سے ہر شخص اسی طرح پڑھے جیسے اسے سکھایا گیا ہے، چنانچہ ہم وہاں سے چلے گئے جبکہ ہم میں سے ہر شخص ایسے حروف پڑھ رہا تھا جو اس کا ساتھی نہیں پڑھتا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2921]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناده حسن من أجل عاصم: هو ابن أبي النَّجود. زر: هو ابن حُبيش، وعبد الله: هو ابن مسعود.- وأخرجه ابن حبان (747) من طريق عامر بن مُدرِك، عن عاصم، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 2921] [ترقيم الشركة 2903]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2920) Back to Bab Next Hadith → (2922)