حدثنا أبو عبد الله محمد بن علي الصنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن الزُّهْري، قال: حدثني نَبْهان مُكَاتَبُ أم سَلَمة، قال: إني لأقودُ بها بالبَيداء - أو بالأبْواء - قالت: مَن هذا؟ فقلت: أنا نَبْهان، فقالت: إني قد تركتُ بقيّة مُكاتَبتِك لابن أخي محمد بن عبد الله بن أبي أُميّة، أُعِينُه به في نكاحه، قال: فقلت: لا والله، لا أؤدّيه أبدًا، قالت: إن كان إنما بك أن تَدخُل عليَّ أو تَراني، فوالله لا تَراني أبدًا، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إذا كان عند المُكاتَب ما يُؤدِّي، فاحتجِبي منه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2867 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے مکاتب غلام نبھان سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں مقام بیداء یا ابواء میں ان کی سواری کی مہار پکڑے ہوئے تھا، انہوں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ میں نے عرض کیا: میں نبھان ہوں، انہوں نے فرمایا: میں نے تمہاری مکاتبت کی بقایا رقم اپنے بھتیجے محمد بن عبد اللہ بن ابی امیہ کے لیے چھوڑ دی ہے تاکہ اس کے نکاح میں اس کی مدد ہو سکے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اسے ہرگز ادا نہیں کروں گا، انہوں نے فرمایا: اگر تمہارا مقصد (رقم نہ دے کر) میرے پاس آنا یا مجھے دیکھنا ہے تو اللہ کی قسم تم مجھے کبھی نہیں دیکھ سکو گے، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب مکاتب کے پاس ادائیگی کے لیے (مال) موجود ہو تو اس سے پردہ کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمُكَاتَبِ/حدیث: 2903]
تخریج الحدیث
«إسناده محتمل للتحسين من أجل نبهان مكاتب أم سلمة، فقد روى عنه الزُّهْري ومحمد بن عبد الرحمن مولى أبا طلحة وذكره ابن حبان في "الثقات"، ووثقه الذهبي في "الكاشف"، وقال الحافظ ابن حجر في "الفتح" 15/ 668 - 669 وهو يتحدث عن حديث نبهان الآخر عن أم سلمة في حديث: ...» [ترقيم الرساله 2903] [ترقيم الشركة 2885] [ترقيم العلميه 2867]
الحكم على الحديث
إسناده محتمل للتحسين من أجل نبهان مكاتب أم سلمة
Grade: إسناده محتمل للتحسين من أجل نبهان مكاتب أم سلمة