حدثنا أبو النضر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي والفضل بن محمد بن المسيَّب الشَّعْراني، قالا: حدثنا أبو صالح المصري عبد الله بن صالح كاتب الليث، حدثني الليث بن سعد، عن عمر بن عيسى القُرشي ثم الأسَدي، عن ابن جُرَيج، عن عطاء بن أبي رَبَاح، عن ابن عباس قال: جاءت جاريةٌ إلى عمر بن الخطاب، فقالت: إنَّ سيّدي اتهَمَني، فأقعدَني على النار حتى احترق فَرْجي، فقال لها عمر: هل رأى ذلك عليك؟ قالت: لا، قال: فهل اعترفتِ له بشيءٍ؟ قالت: لا، قال عمر: عليَّ به، فلما رأى عمرُ الرجلَ، قال: أتعذِّب بعذاب الله؟! قال: يا أمير المؤمنين، اتهمتُها في نفسي، قال: رأيتَ ذلك عليها؟ قال الرجلُ: لا، قال: فاعترفَتْ لك به؟ قال: لا، قال: والذي نفسي بيده، لو لم أسمع رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا يُقادُ مملوكٌ مِن مالكِه، ولا والدٌ من وَلَدِه"، لأقدْتُها منكَ، فبَرَّزَه وضربَه مئة سوطٍ، وقال للجارية: اذهبي، فأنتِ حُرّةٌ لوجهِ الله، وأنتِ مولاةُ الله ورسولِه (1) . قال أبو صالح: قال الليث: وهذا القول معمولٌ به.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2856 - بل عمر بن عيسى منكر الحديث
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک لونڈی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور عرض کی: میرے آقا نے مجھ پر (بدکاری کی) تہمت لگائی اور مجھے آگ پر بٹھا دیا یہاں تک کہ میرا عضوِ مخصوص جل گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا اس نے تمہارے خلاف یہ فعل دیکھا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، آپ نے پوچھا: کیا تم نے اس کے سامنے اعتراف کیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے میرے پاس لاؤ، جب آپ نے اس شخص کو دیکھا تو فرمایا: کیا تو اللہ کے عذاب (آگ) کے ساتھ عذاب دیتا ہے؟! اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! مجھے اس پر شک ہوا تھا، آپ نے پوچھا: کیا تم نے اسے اس کام میں دیکھا تھا؟ اس نے کہا: نہیں، آپ نے پوچھا: کیا اس نے اعتراف کیا تھا؟ اس نے کہا: نہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ ”مملوک سے اس کے مالک کے بدلے قصاص نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی والد سے اس کی اولاد کے بدلے“ تو میں تجھ سے اس کا قصاص ضرور لیتا، پھر آپ نے اسے علیحدہ کیا اور سو کوڑے مارے اور لونڈی سے فرمایا: جاؤ، تم اللہ کی رضا کے لیے آزاد ہو اور تم اللہ اور اس کے رسول کی آزاد کردہ ہو۔ امام لیث فرماتے ہیں کہ اس قول پر عمل کیا جاتا ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2892]
تخریج الحدیث
«حسن بطرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف بمرّة من أجل عمر بن عيسى القرشي، فهو منكر الحديث كما قال البخاري والنسائي والذهبي في "تلخيصه"، واتهمه ابن حبان في "المجروحين" بالوضع، ولا يُعرف هذا الخبر إلّا به، ومع ذلك حسّن إسنادَه ابنُ كثير في "مسند الفاروق" (447) مع اطّلاعه على قول البخاري ...» [ترقيم الرساله 2892] [ترقيم الشركة 2874] [ترقيم العلميه 2856]
الحكم على الحديث
حسن بطرقه وشواهده
Grade: حسن بطرقه وشواهده