أخبرنا أبو أحمد بكر بن محمد الصيرفي، حدثنا أحمد بن محمد بن عيسى، حدثنا أبو مَعمَر، حدثنا عبد الوارث بن سعيد، حدثنا سعيد بن جُمْهان، حدثني سَفينة قال: قالت لي أم سَلَمة: أُعتقُكَ وأَشترِطُ عليك أن تخدُم رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم ما عشتَ؟ قال: قلت: لو أنك لم تشترطي عليَّ، ما فارقتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم ما عشتُ؟ قال: فأعتقتْني واشترطَتْ عليَّ أن أخدُم رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم ما عشتُ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2849 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں تمہیں اس شرط پر آزاد کرتی ہوں کہ تم جب تک زندہ رہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت کرو گے؟ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: اگر آپ مجھ پر یہ شرط عائد نہ بھی کرتیں تب بھی میں جب تک زندہ رہتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت سے جدا نہ ہوتا، چنانچہ انہوں نے مجھے آزاد کر دیا اور مجھ پر یہی شرط لگائی کہ میں زندگی بھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت بجا لاؤں گا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 2885]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي من أجل سعيد بن جمهان. أبو معمر: هو عبد الله بن عمرو المُقعَد.» [ترقيم الرساله 2885] [ترقيم الشركة 2866] [ترقيم العلميه 2849]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي