☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2871
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2871
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، قال: حدثنا هاشم بن يونس العَصّار بمصر، حدثنا علي بن مَعبَد، حدثنا أبو المَلِيح الرَّقِّي، حدثني عبد الملك بن أبي القاسم، عن أم كُلْثوم بنت عُقبة: أنها كانت تحت الزُّبَير بن العوام فكرهتْه، وكان شديدًا على النساء، فقالت للزُّبير: يا أبا عبد الله، رَوِّحْني بتطليقةٍ، قالت: وذلك حين وجدْتُ الطَّلْق، قال: وما يَنفعُكِ أن أُطلِّقَكِ تطليقةً واحدةً ثم أُراجعَك؟ قالت: إني أجدُني أستَرْوِحُ إلى ذلك، قال: فطلَّقها تطليقةً واحدةً، ثم خرج، فقالت لجاريتها: غَلِّقي الأبواب، قال: فوَضَعَتْ جاريةً، قال: فأُتي الزُّبَير فبُشِّر بها، فقال: مَكَرَت بي ابنةُ أبي مُعَيط، ثم خرج إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فذكر ذلك له، فأبانَها منه (1) .
هذا حديث غريب صحيح الإسناد. وأبو المَلِيح وإن لم يخرجاه، فغير متَّهم بالوَضْع (2) ، فإنه إمام أهل الجزيرة في عصره، وأم كُلثوم هي ابنة عُقبة بن أبي مُعَيط، وهي التي يروي عنها ابنُها حميد بن عبد الرحمن عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ليس بالكذاب الذي يُصلِح بين الناس" (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2835 - صحيح غريب
Translation: طلحہ بابر
ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں مگر انہیں ناپسند کرتی تھیں کیونکہ وہ عورتوں کے معاملے میں سخت مزاج تھے، چنانچہ انہوں نے زبیر سے کہا: اے ابوعبداللہ! مجھے ایک طلاق دے کر سبکدوش (راحت عطا) کر دیں، انہوں نے یہ مطالبہ اس وقت کیا جب انہیں دردِ زہ (بچہ جننے کی تکلیف) شروع ہو چکی تھی، زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہیں ایک طلاق کا کیا فائدہ ہوگا جبکہ میں اس کے بعد تم سے رجوع کر لوں گا؟ انہوں نے کہا: میں اس سے سکون محسوس کروں گی، چنانچہ انہوں نے انہیں ایک طلاق دی اور گھر سے باہر چلے گئے، انہوں نے اپنی لونڈی سے کہا: دروازے بند کر لو، پھر انہوں نے ایک بچی کو جنم دیا، زبیر رضی اللہ عنہ کو جب اس کی خوشخبری دی گئی تو انہوں نے (صورتحال بھانپتے ہوئے) کہا: ابن ابی معیط کی بیٹی نے میرے ساتھ چال چلی ہے، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور سارا واقعہ ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں (عدت گزرنے کی بنا پر) ان سے جدا کر دیا۔
یہ حدیث غریب اور صحیح الاسناد ہے، اور ابوملیح اگرچہ شیخین کے راوی نہیں ہیں مگر وہ وضعِ حدیث کے متہم نہیں ہیں کیونکہ وہ اپنے زمانے میں اہلِ جزیرہ کے امام تھے، اور ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط وہی خاتون ہیں جن سے ان کے بیٹے حمید بن عبدالرحمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ حدیث روایت کرتے ہیں: ”وہ شخص جھوٹا نہیں ہے جو لوگوں کے درمیان صلح کرواتا ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 2871]
تخریج الحدیث
«حسن بطريقيه، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكنه مرسل، لأن عبد الملك بن أبي القاسم - وهو الرَّقِّي، روى عنه ثقتان، وذكره ابن حبان في "الثقات" - كان يرسل الأخبار، وهو لم يدرك أم كلثوم بنت عقبة، لأنها ماتت في خلافة علي بن أبي طالب كما نص عليه الذهبي ...» [ترقيم الرساله 2871] [ترقيم الشركة 2852] [ترقيم العلميه 2835]
الحكم على الحديث
حسن بطريقيه
Grade: حسن بطريقيه
← Previous Hadith (2870) Back to Bab Next Hadith → (2872)