☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2825
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2825
أخبرنا أبو النضر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا مِسكين بن بُكير، حدثنا شعبة، عن يزيد بن خُمَير، عن عبد الرحمن بن جُبير بن نُفير، عن أبيه، عن أبي الدرداء: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان في غزوة، فرأى امرأةً مُجِحَّة (1) ، فقال:"لعلَّ صاحبَها ألَمَّ بها؟" قالوا: نعم، قال:"لقد هَمَمتُ أن أَلْعنَه لعنةً تدخلُ معه في قبرِه، كيف يُورِّثه وهو لا يَحِلُّ له، وكيف يَستخدِمُه وهو لا يَحِلُّ له" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2789 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک غزوے میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ایسی عورت کو دیکھا جو حاملہ (بچہ جننے کے قریب) تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”شاید اس کے مالک نے اس سے قربت کی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرا ارادہ ہوا کہ میں اس پر ایسی لعنت کروں جو اس کے ساتھ اس کی قبر میں داخل ہو، وہ اسے (اپنی جائیداد کا) وارث کیسے بنائے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال نہیں، اور وہ اس سے خدمت کیسے لے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال نہیں (یعنی عدتِ استبراء سے پہلے قربت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچے کے نسب میں شبہ پیدا ہو گیا)۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2825]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل مسكين بن بُكير، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 2825] [ترقيم الشركة 2805] [ترقيم العلميه 2789]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2824) Back to Bab Next Hadith → (2826)