حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا عبد الرحمن بن أبي الزِّناد، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة، أنها قالت له: يا ابن أُختي، كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم لا يُفضِّل بعضَنا على بعض في مُكثِه عندنا، وكان قَلَّ يومٌ إلّا وهو يَطُوف علينا، فيَدنُو من كل امرأةٍ مِن غير مَسِيسٍ، حتى يَبلُغَ إلى من هو يومُها فيَبيتُ عندها، ولقد قالت سَودة بنت زَمْعة حين أسنَّت وفَرِقَت أن يُفارِقَها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم: يا رسول الله، يومي هو لعائشة، فقَبِل ذاك منها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم. قالت عائشة: في ذلك أَنزل اللهُ ﷿ فيها وفي أشباهِها: ﴿وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا﴾ [النساء: 128] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2760 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عروہ سے کہا: اے میرے بھانجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس قیام کے معاملے میں ہم میں سے کسی کو ایک دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے تھے، اور ایسا کوئی دن شاذ و نادر ہی گزرتا ہو گا جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم سب کے پاس تشریف نہ لاتے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر بیوی کے قریب جاتے تھے (ملاقات فرماتے تھے) لیکن مباشرت صرف اسی سے فرماتے تھے جس کی باری کا دن ہوتا، یہاں تک کہ اس کے پاس پہنچتے جس کی باری ہوتی اور وہیں رات بسر فرماتے۔ اور جب سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا عمر رسیدہ ہو گئیں اور انہیں یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہیں (بڑھاپے کی وجہ سے) الگ نہ کر دیں، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری باری کا دن عائشہ کے لیے ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی یہ بات قبول فرما لی۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اسی بارے میں اللہ عزوجل نے ان کے اور ان جیسی دیگر خواتین کے حق میں یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا﴾ [سورة النساء: 128] ”اور اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی طرف سے بے رخی یا بے توجہی کا خوف ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2795]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل عبد الرحمن بن أبي الزِّناد، وكذا الحسن بن علي بن زياد وقد توبع.» [ترقيم الرساله 2795] [ترقيم الشركة 2776] [ترقيم العلميه 2760]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن