أخبرَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا عبد الواحد بن زياد، حدثنا الحارث بن حَصِيرة، عن القاسم بن عبد الرحمن، عن أبيه (3) ، عن عبد الله بن مسعود قال: قال لنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ونحن حولَه:"كيف أنتم رُبعَ أهل الجنة، لكم الربعُ ولسائر الأمم ثلاثةُ أرباعٍ" قال: قلنا: كثيرٌ يا رسول الله، قال:"كيف أنتم والثلثَ؟" قال: قلنا: ذلك أكثرُ، قال:"كيف أنتم والشَّطْرَ؟" قلنا: ذاك أكثرُ، قال:"أهلُ الجنة عشرون ومئةُ صفٍّ، أنتم منها ثمانون صفًّا" قال: قلنا: فذاكَ الثُّلثانِ يا رسول الله، قال:"أجَلْ" (1) . عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود لم يسمع من أبيه في أكثر الأقاويل (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 275 - لم يسمع عبد الرحمن من أبيه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں فرمایا جبکہ ہم آپ کے ارد گرد جمع تھے: ”کیا تم اس پر خوش نہیں کہ تم اہل جنت کا چوتھائی حصہ ہو؟ تمہارے لیے چوتھائی حصہ ہے اور باقی تمام امتوں کے لیے تین چوتھائی۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ تو بہت ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے کہ تم تہائی ہو؟“ ہم نے عرض کیا: یہ اس سے بھی زیادہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے کہ تم نصف ہو؟“ ہم نے عرض کیا: یہ تو بہت ہی زیادہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اہل جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، تم ان میں سے اسی صفیں ہو گے۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ تو دو تہائی بنتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! (ایسا ہی ہے)۔“
عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود نے اکثر اقوال کے مطابق اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 278]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه لِين، الحارث بن حصيرة ليس بذاك القوي» [ترقيم الرساله 278] [ترقيم الشركة 274/1] [ترقيم العلميه 275]
الحكم على الحديث
إسناده فيه لِين
Grade: إسناده فيه لِين