فحدَّثَناه أبو الوليد الفقيه وأبو بكر بن عبد الله بن قُريش، قالا: حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا شَيْبان بن فَرُّوخَ، حدثنا عيسى بن ميمون، حدثنا سالم ونافع، عن ابن عمر: أنَّ عمر بن الخطاب خطب الناسَ فقال: يا أيها الناسُ، لا تُغالُوا مَهْر النساء، فإنها لو كانت مَكرُمةً لم يكن منكم أحدٌ أحقَّ بها ولا أَولَى مِن النبي صلى الله عليه و آله وسلم، ما أمْهَرَ أحدًا من نسائه ولا أصْدَقَ أحدًا من بناته أكثرَ من اثنتي عشرة أُوقيّةً. والأوقيّة أربعُون درهمًا - إلّا شيءٌ أصدَقَ عنه النجاشيُّ؛ أربعَ مئة دينار بأرض الحبشة (2) . وأما حديث نافع:
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! عورتوں کے مہر میں مبالغہ نہ کرو، کیونکہ اگر یہ (دنیا میں) کوئی شرافت کی بات ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی اس کا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے زیادہ حقدار اور موزوں نہ ہوتا، (حقیقت یہ ہے کہ) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی کسی بیوی یا بیٹی کا مہر بارہ اوقیہ سے زیادہ نہیں رکھا۔“ اور ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے، سوائے اس مہر کے جو نجاشی نے حبشہ کی سرزمین پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف سے (سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے لیے) چار سو دینار ادا کیا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2760]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف عيسى بن ميمون» [ترقيم الرساله 2760] [ترقيم الشركة 2742]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
الحكم: إسناده ضعيف