أخبرنا مَخْلَد (2) بن جعفر الباقَرْحِيّ، حدثنا محمد بن جَرير (3) ، حدثنا سعيد بن يحيى بن سعيد الأُموي، حدثنا أبي، حدثنا محمد بن عمرو بن علقمة، حدثنا يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب، عن عائشة قالت: لما تُوفِّيَت خديجةُ قالت خولة بنت حكيم بنِ أُميّة بن الأَوْقَص امرأة عثمان بن مَظْعُون، وذلك بمكة: أيْ رسولَ الله، ألا تَزَوَّجُ؟ قال:"ومَن؟" قالت: إن شئت بِكرًا، وإن شئت ثيِّبًا، قال:"ومَن البِكرُ؟" قالت: ابنةُ أحبِّ خلق الله إليك، عائشةُ بنت أبي بكر، قال:"ومَن الثيِّبُ؟" قالت: سَوْدَةُ بنت زَمْعة بن قيس، قد آمنتْ بك واتبعتْك على ما أنتَ عليه، قال:"فاذهبي فاذكُرِيهما"، فجاءت فدخلتْ بيت أبي بكر، فقالت: يا أبا بكر، ماذا أدخلَ اللهُ عليك من الخير والبَرَكة، أرسلَني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أخطُبُ عليه عائشةَ، قال: ادعِي لي رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فدعَتْه، فجاء فأنكحه، وهي يومئذٍ ابنةُ سبع سنين (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2704 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ جب سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہو گیا تو مکہ میں عثمان بن مظعون کی اہلیہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اے رسول اللہ! کیا آپ نکاح نہیں کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کس سے؟“ انہوں نے عرض کیا: اگر آپ چاہیں تو کنواری سے اور چاہیں تو بیوہ سے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کنواری کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کی مخلوق میں آپ کو سب سے زیادہ محبوب شخص کی بیٹی عائشہ بنت ابی بکر، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اور بیوہ کون ہے؟“ عرض کیا: سودہ بنت زمعہ بن قیس، جو آپ پر ایمان لائیں اور آپ کی لائی ہوئی شریعت کی اتباع کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور ان دونوں سے میرا تذکرہ کرو“ پس وہ آئیں اور ابوبکر کے گھر داخل ہوئیں اور کہا: اے ابوبکر! اللہ آپ کے لیے کتنی خیر اور برکت لایا ہے، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھیجا ہے کہ میں ان کے لیے عائشہ کا پیغامِ نکاح دوں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو میرے پاس بلا لاؤ، پس انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بلایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تو انہوں نے نکاح کر دیا، اور اس وقت عائشہ سات سال کی تھیں۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2738]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة.» [ترقيم الرساله 2738] [ترقيم الشركة 2719] [ترقيم العلميه 2704]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن