☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2718
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2718
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المَحْبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون أخبرنا المُستلِم بن سعيد، حدثنا منصور بن زاذان، عن معاويةَ بن قُرّة، عن مَعقِل بن يَسَار، قال: جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول الله، إني أَصبتُ امرأةً ذاتَ حَسَبٍ ومَنصِبٍ ومالٍ، إلّا أنها لا تَلِدُ، أفأتزوّجُها؟ فنهاهُ، ثم أتاه الثانيةَ، فقال له مثلَ ذلك، فنهاهُ، ثم أتاه الثالثةَ، فقال له مثلَ ذلك، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"تزوّجُوا الوَدُودَ الولُودَ، فإني مُكاثِرٌ بكم الأُممَ" (1) .
هذا حديث صحيح (2) الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2685 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے ایک ایسی عورت ملی ہے جو خاندانی شرافت، بلند مرتبے اور مال و دولت والی ہے، مگر وہ بانجھ ہے (اولاد پیدا نہیں کر سکتی)، کیا میں اس سے نکاح کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے منع فرما دیا۔ وہ دوسری بار حاضر ہوا اور وہی بات کہی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھر منع فرما دیا۔ پھر وہ تیسری بار آیا اور وہی عرض کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسی عورتوں سے نکاح کرو جو بہت زیادہ محبت کرنے والی اور کثرت سے اولاد پیدا کرنے والی ہوں، کیونکہ میں (قیامت کے دن) تمہاری کثرت کی وجہ سے دیگر امتوں پر فخر کروں گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2718]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل المُستلِم بن سعيد، فهو صدوق لا بأس به.» [ترقيم الرساله 2718] [ترقيم الشركة 2700] [ترقيم العلميه 2685]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي
← Previous Hadith (2717) Back to Bab Next Hadith → (2719)