حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر بن سابق الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب، حدثني يعقوب بن عبد الرحمن، عن عُمارة بن حَزْم، عن عبد الله بن عمرو بن العاص، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"كيف بكم وبزمانٍ - أو (1) يُوشِك أن يأتيَ زمانٌ - يُغربَلُ الناسُ غَربلةً، ويَبقى حُثالةٌ من الناس قد مَرِجَتْ عهودُهم وأماناتُهم، واختَلَفوا فكانوا هكذا" وشَبَّك بين أصابعه، قالوا: فكيف بنا يا رسول الله؟ قال:"تأخذون ما تَعرِفون، وتَدَعُون ما تُنكِرون، وتُقبِلون على أمر خاصّتِكم، وتَدَعُون أمرَ عامّتِكم" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة. هذا آخر كتاب الجهاد [كتاب النكاح]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2671 - على شرط البخاري ومسلم_x000D_
كِتَابُ النِّكَاحِ
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا اس وقت - یا قریب ہے کہ وہ وقت آ جائے - جب لوگوں کو اچھی طرح چھان لیا جائے گا (فتنوں کے ذریعے) اور صرف گھٹیا لوگ باقی رہ جائیں گے جن کے عہد و پیمان اور امانتیں بگڑ جائیں گی اور وہ آپس میں اختلاف کریں گے اور وہ اس طرح ہو جائیں گے“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کر کے دکھایا، صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس وقت ہمارے لیے کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم پہچانتے ہو (یعنی معروف اور درست ہے) اسے لے لو اور جو تم ناپسند کرتے ہو (یعنی منکر اور غلط ہے) اسے چھوڑ دو، اور اپنے خاص لوگوں (اپنے قریبیوں یا مخصوص دینی معاملات) کی فکر کرو اور عام لوگوں (کے ہجوم اور فتنوں) کے معاملے کو چھوڑ دو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [کتاب النکاح کا آغاز] [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2704]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكن المحفوظ فيه ذكر أبي حازم سلمة بن دينار بين يعقوب بن عبد الرحمن - وهو الإسكندراني - وبين عُمارة بن حزم - وهو عمارة بن عمرو بن حزم - كما في رواية سعيد بن منصور الآتية عند المصنف برقم (8544)، وكما في رواية ...» [ترقيم الرساله 2704] [ترقيم الشركة 2686] [ترقيم العلميه 2671]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح