☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2697
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2697
أخبرنا أبو العباس السَّيّاري وأبو محمد الحَليميّ جميعًا بمَرْو، وأبو إسحاق إبراهيم بن أحمد الفقيه البُخاري بنَيسابور، قالوا: حدثنا أبو المُوجِّه محمد بن عمرو الفَزَاري، حدثنا عَبْدان بن عثمان، حدثنا أبو حمزة محمد بن ميمون، عن زياد بن عِلَاقة، عن عَرْفجة بن شُريح الأسلميّ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنها ستكون بعدي هَنَاتٌ وهَنَاتٌ - ورفع يديه - فمن رأيتُموه يريدُ أن يُفرِّقَ أَمرَ أمةِ محمدٍ وهم جَميعٌ، فاقتُلُوه، كائنًا مَن كان من الناس" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه! وإنما حكمتُ به على الشيخين، لأنَّ شعبة بن الحجّاج وسفيان بن سعيد وشَيبان بن عبد الرحمن ومَعمَر بن راشد قد رَوَوه عن زياد بن عِلاقة، ثم وجدتُ أبا حازم الأشجعي (2) وعامرًا الشعبي وأبا يَعفُور العَبْدي وغيرَهم تابعوا زياد بن عِلاقة على روايتِه عن عَرْفجة، والباب عندي مجموع في جزء، فأغنى ذلك عن ذكر هذه الروايات. وقد أخرج مسلم حديث أبي نَضْرة، عن أبي سعيد، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا بُويع للخليفتَين، فاقتُلُوا الآخِرَ منهما" (1) . وشرَحَه حديث عبد الرحمن بن عبد ربّ الكعبة عن عبد الله بن عمرو، وقد أخرجه مسلم (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2665 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عرفجہ بن شریح اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اپنے ہاتھ اٹھا کر) فرمایا: ”عنقریب میرے بعد بہت سے فتنے اور فسادات ہوں گے، پس تم جسے دیکھو کہ وہ امتِ محمدیہ کے معاملے میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے جبکہ وہ سب متحد ہوں، تو اسے قتل کر دو، خواہ وہ لوگوں میں سے کوئی بھی ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، میں نے اس پر شیخین کی شرط کا حکم اس لیے لگایا ہے کیونکہ شعبہ بن حجاج، سفیان بن سعید، شیبان بن عبدالرحمن اور معمر بن راشد نے اسے زیاد بن علاقہ سے روایت کیا ہے، پھر مجھے ابوحازم اشجعی، عامر شعبی، ابویعفور عبدی اور دیگر ایسے راوی بھی ملے جنہوں نے عرفجہ سے روایت کرنے میں زیاد بن علاقہ کی متابعت کی ہے، اور اس باب کی تمام روایات میرے پاس ایک جزء میں جمع ہیں اس لیے ان روایات کے ذکر کی مزید ضرورت نہیں رہی۔ نیز امام مسلم نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ابونضرہ کی حدیث نقل کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو خلیفوں کے لیے بیعت کر لی جائے تو ان میں سے بعد والے کو قتل کر دو۔“ اور اس کی شرح عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی عبدالرحمن بن عبد رب الکعبہ کی حدیث سے ہوتی ہے جسے امام مسلم نے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2697]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وقد رواه صدقة بن الفضل المروَزي عن أبي حمزة محمد بن ميمون السّكري عند أبي عوانة (7142) فزاد فيه بين أبي حمزة وبين زياد ليث بن أبي سُليم، وليث بن أبي سليم حسن الحديث في المتابعات والشواهد، لكن أبا حمزة السُّكري لا يُعرف بتدليس، فالظاهر أنه سمعه على الوجهين، ...» [ترقيم الرساله 2697] [ترقيم الشركة 2680] [ترقيم العلميه 2665]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (2696) Back to Bab Next Hadith → (2698)