حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا بِشْر بن بكر، حدثنا الأوزاعي، حدثني قَتَادة بن دِعامة، عن أنس بن مالك وأبي سعيد الخُدْري، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"سيكونُ في أمتي اختِلافٌ وفُرقةٌ، قومٌ يُحسِنون القِيل ويُسيئون الفِعل، يقرؤون القرآنَ لا يجاوِزُ تَراقيَهم، يَمرُقون من الدِّين مُروقَ السهم من الرَّمِيَّة، لا يَرجِعون حتى يَرْتدَّ على فُوقِه، شرُّ الخلق والخَلِيقة، طُوبَى لمن قتَلَهم وقتَلُوه، يَدعُون إلى كتاب الله، وليسوا منه في شيءٍ، من قاتلَهم كان أَولى بالله منهم" قالوا: يا رسول الله، فما سِيْماهم؟ قال:"التَّحْليق" (1) . لم يسمع هذا الحديث قَتَادة من أبي سعيد الخُدْري، إنما سمعه من أبي المتوكِّل الناجِيّ عن أبي سعيد:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں عنقریب اختلاف اور تفرقہ پیدا ہوگا، ایک ایسی قوم ظاہر ہوگی جو باتیں تو بہت اچھی کرے گی مگر ان کے افعال برے ہوں گے، وہ قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے، وہ (دین کی طرف) اس وقت تک واپس نہیں لوٹیں گے جب تک تیر اپنے چلے کی طرف واپس نہ آ جائے، وہ تمام مخلوق اور خلائق میں سب سے بدتر ہیں، طوبیٰ (خوشخبری) ہے اس شخص کے لیے جو انہیں قتل کرے اور جسے وہ قتل کر دیں، وہ اللہ کی کتاب کی طرف بلائیں گے حالانکہ ان کا اللہ کی کتاب سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، جس نے ان سے قتال کیا وہ ان کی نسبت اللہ کے زیادہ قریب ہوگا“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ان کی نشانی کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سر منڈوانا۔“
قتادہ نے یہ حدیث سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے نہیں سنی، بلکہ انہوں نے اسے ابومتوکل ناجی سے اور انہوں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2682]
تخریج الحدیث
«إسناده عن أنس صحيح، وأما عن أبي سعيد، فإنَّ قتادة لم يسمع منه كما جزم به المزي، وقد نفى أحمد وأبو حاتم سماعه من أحدٍ من الصحابة غير أنس، وزاد أبو حاتم وأبو زرعة عبدَ الله بن سَرْجِس، وزاد ابنُ المديني أبا الطُّفيل عامر بن واثلة. وعبارة المصنف بإثره تُوهم ...» [ترقيم الرساله 2682] [ترقيم الشركة 2665]
الحكم على الحديث
إسناده عن أنس صحيح
Grade: إسناده عن أنس صحيح