فأخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل، حدثنا جدي، حدثنا إبراهيم بن حمزة الزُّبَيري، حدثنا عبد العزيز بن أبي حازم، عن كثير بن زيد، عن الوليد بن رَبَاح، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يُجِيرُ على أُمتي أدناهُم" (2) . وأما حديثُ عمرو بن العاص فمعروف في قتلِه محمدَ بن أبي بكر لما دَخَلَ عليه، قال له: محمدُ بن أبي بكر؟ قال: نعم، قال: بأمانٍ جئتَ؟ قال: لا، قال: فإني سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"المسلمون تَتكافأُ دماؤُهم" الحديث (3) .
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک ادنیٰ شخص بھی (کسی دشمن کو) پناہ دے سکتا ہے۔“ اور سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث مشہور ہے کہ جب وہ محمد بن ابوبکر کے پاس (ان کے قتل کے وقت) داخل ہوئے تو ان سے پوچھا: کیا تم محمد بن ابوبکر ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، پوچھا: کیا تم کسی امان کے ساتھ آئے ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں، تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”تمام مسلمانوں کے خون برابر ہیں۔“
اس حدیث کے شواہد سیدنا ابوہریرہ اور عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے بھی موجود ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قَسْمِ الْفَيْءِ/حدیث: 2657]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل كثير بن زيد» [ترقيم الرساله 2657] [ترقيم الشركة 2640]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح