أخبرني أبو بكر محمد بن عبد الله بن عَتّاب العَبْدي، حدثنا يحيى بن جعفر بن الزِّبْرِقان، حدثنا علي بن عاصم، حدثنا داود بن أبي هند. وحدثنا علي بن عيسى، حدثنا محمد بن المسيّب، حدثنا إسحاق بن شاهين، حدثنا خالد بن عبد الله، عن داود بن أبي هند، عن عِكرمة، عن ابن عباس، قال: كان ناسٌ من الأُسارى يوم بدر ليس لهم فِداءٌ، فجعلَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فِداءَهم أن يُعلِّموا أولادَ الأنصار الكتابةَ، قال: فجاء غلامٌ من أولاد الأنصار إلى أبيه، فقال: ما شأنُك؟ قال: ضربني مُعلِّمي، قال: الخبيثُ يَطلبُ بِذَحْلِ بدرٍ، والله لا تأتيه أبدًا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2621 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جنگِ بدر کے کچھ قیدی ایسے تھے جن کے پاس فدیہ دینے کے لیے کچھ نہ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا فدیہ یہ مقرر فرمایا کہ وہ انصار کے بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھائیں، راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ انصار کا ایک بچہ اپنے والد کے پاس آیا تو اس نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ اس نے کہا: میرے معلم نے مجھے مارا ہے، تو اس کے والد نے (غصے میں) کہا: یہ خبیث شخص جنگِ بدر کا بدلہ لینا چاہتا ہے، اللہ کی قسم! تم اب کبھی اس کے پاس نہیں جاؤ گے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قَسْمِ الْفَيْءِ/حدیث: 2654]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،من جهة خالد بن عبد الله: وهو الواسطي الطحّان.» [ترقيم الرساله 2654] [ترقيم الشركة 2637] [ترقيم العلميه 2621]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح