☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2647
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2647
أخبرنا أبو جعفر محمد بن علي الشَّيباني، حدثنا ابن أبي غَرَزة، حدثنا محمد بن سعيد بن الأصبهاني، حدثنا شَريك، عن منصور، عن رِبعي بن حِراش، عن علي، قال: لمَّا افتَتَح رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم مكة، أتاهُ ناسٌ من قريش فقالوا: يا محمد، إنا حُلفاؤُك وقومُك، وإنه لَحِقَ بك أرِقّاؤُنا ليس لهم رغبةٌ في الإسلام، وإنهم فَرُّوا من العَمَل فاردُدْهم علينا، فشاوَرَ أبا بكر في أمرهم، فقال: صدَقوا يا رسول الله، وقال لعُمر:"ما تَرى؟" فقال مثلَ قول أبي بكر، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا معشرَ قُريش، لَيَبعثَنَّ الله عليكم رجلًا منكم امتَحَنَ اللهُ قلبَه للإيمان، يضربُ رقابَكم على الدِّين"، فقال أبو بكر: أنا هو يا رسول الله؟ قال:"لا" قال عمر: أنا هو يا رسول الله؟ قال:"لا، ولكن خاصِفُ النَّعْل في المسجد"، وقد كان ألقَى نعلَه إلى عليٍّ يَخصِفُها. ثم قال: أما إني سمعتُه يقول:"لا تَكذِبُوا عليَّ، فإنه مَن يَكذِبْ عليَّ يَلِجِ النارَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2614 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو قریش کے کچھ لوگ آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے: اے محمد! ہم آپ کے حلیف اور آپ کی قوم ہیں، اور یہ کہ ہمارے کچھ غلام بھاگ کر آپ کے پاس آ ملے ہیں جنہیں اسلام کی کوئی تڑپ نہیں بلکہ وہ کام سے جان چھڑا کر بھاگے ہیں، لہٰذا آپ انہیں ہمیں واپس کر دیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابوبکر (رضی اللہ عنہ) سے مشورہ کیا تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ سچ کہہ رہے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عمر (رضی اللہ عنہ) سے پوچھا: ”تمہاری کیا رائے ہے؟“ تو انہوں نے بھی ابوبکر (رضی اللہ عنہ) جیسی بات کہی، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ قریش! اللہ تم پر ضرور ایسا شخص بھیجے گا جس کا دل اللہ نے ایمان کے لیے پرکھ لیا ہے، وہ دین کی خاطر تمہاری گردنیں مارے گا۔“ ابوبکر (رضی اللہ عنہ) نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ عمر (رضی اللہ عنہ) نے عرض کیا: کیا وہ میں ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ وہ وہ شخص ہے جو مسجد میں جوتی ٹانک رہا ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی جوتی مرمت کے لیے سیدنا علی (رضی اللہ عنہ) کو دی ہوئی تھی۔ پھر علی (رضی اللہ عنہ) نے کہا: آگاہ رہو! میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”مجھ پر جھوٹ نہ بولو، کیونکہ جو مجھ پر جھوٹ باندھتا ہے وہ آگ میں داخل ہوتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قَسْمِ الْفَيْءِ/حدیث: 2647]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بهذا السياق، تفرّد به شريك النخعي وهو سيّئ الحفظ، وقد اضطرب في متنه فأدخل حديثًا في حديث، فقد روى الحديثَ عن منصور بن المعتمر أبانُ بنُ صالح - وهو أحد الثقات - فيما سلف برقم (2608) وفيه أنَّ القصة حدثت في صلح الحديبية وليس فيه ذكر عليٍّ في وعيده صلى الله عليه و آله وسلم لقريش.» [ترقيم الرساله 2647] [ترقيم الشركة 2630] [ترقيم العلميه 2614]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بهذا السياق
Grade: إسناده ضعيف بهذا السياق
← Previous Hadith (2646) Back to Bab Next Hadith → (2648)