☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2631
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2631
حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا الحسن بن شَبيب المَعْمَري، حدثنا عبد الله بن أحمد بن ذَكْوان ومحمود بن خالد الدمشقيان، قالا: حدثنا مروان بن محمد الدمشقي، حدثنا يحيى بن حمزة، قال: سمعت أبا وهبْ يقول: سمعت مكحولًا يقول: كنتُ عبدًا بمصر لامرأة من هُذَيل، فأعتقتْني، فما خرجتُ من مصر وبها عِلمٌ إِلَّا حَوَيتُ عليه فيما أُرى، ثم أتيتُ الشامَ فغربَلْتُها، كلَّ ذلك أسألُ عن النَّفَل فلم أجد أحدًا يخبرُني فيه بشيءٍ، حتى لقيتُ شيخًا يقال له: زياد بن جارية التَّمِيمي، فقلت له: هل سمعتَ في النَّفَل شيئًا؟ فقال: نعم، سمعت حبيبَ بن مَسْلَمة الفِهْري يقول: شهدتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم نَفَّل الربعَ في البَدْأة، والثلُثَ في الرَّجْعة (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2598 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
امام مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں مصر میں قبیلہ ہذیل کی ایک عورت کا غلام تھا، اس نے مجھے آزاد کر دیا، میں جب مصر سے نکلا تو وہاں کا جتنا بھی علم (حدیث) تھا وہ میں نے اپنے اندر سمو لیا تھا، پھر میں شام آیا اور وہاں کے علم کو بھی چھانا، میں ہر جگہ ”نفل“ (غنیمت میں زائد انعام) کے بارے میں سوال کرتا تھا لیکن مجھے کوئی کچھ بتانے والا نہیں ملا، یہاں تک کہ میری ملاقات زیاد بن جاریہ تمیمی نامی ایک بزرگ سے ہوئی، میں نے ان سے پوچھا: کیا آپ نے نفل کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھا جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوے کی ابتداء میں (غنیمت کا) چوتھائی (1/4) حصہ اور واپسی کے وقت تہائی (1/3) حصہ بطور نفل عطا فرمایا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قَسْمِ الْفَيْءِ/حدیث: 2631]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو وهب: هو عُبيد الله بن عُبيد الكَلاعي.» [ترقيم الرساله 2631] [ترقيم الشركة 2614] [ترقيم العلميه 2598]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (2630) Back to Bab Next Hadith → (2632)