أخبرني أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا أبو بكر وعثمان ابنا أبي شَيْبة، حدثنا أبو بكر بن عياش، عن عاصم، عن مصعب بن سعد، عن أبيه، قال: جئتُ إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم يوم بدر بسَيفٍ، فقلت: يا رسول الله، قد شُفِيَ صدري اليومَ من العدوّ، فَهَبْ لي هذا السيفَ، فقال:"إنَّ هذا السيفَ ليس لي ولا لكَ" فذهبتُ وأنا أقولُ: يُعطاهُ اليومَ مَن لم يُبْلِ بَلائي، فبَيْنا [أنا] (1) إذ جاءني الرسولُ، فقال: أجِبْ، فظننتُ أنه قد نَزَل فيَّ شيءٌ من كلامي، فجئتُ، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إنك سألتَني هذا السيفَ، وليس هو لي ولا لك، وإنَّ الله قد جعلَه لي، فهو لك" ثم قرأ: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ﴾ إلى آخر الآية (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2595 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک تلوار لے کر حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آج (دشمن کے خلاف لڑ کر) میرا سینہ ٹھنڈا ہو گیا ہے، لہذا یہ تلوار مجھے عطا فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تلوار نہ میری ہے اور نہ تمہاری (بلکہ اللہ کی ہے)“، میں یہ کہتے ہوئے واپس چلا گیا کہ آج یہ اسے مل جائے گی جس نے میری جیسی مشقت نہیں اٹھائی، اسی دوران ایک قاصد میرے پاس آیا اور کہا: (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پکار پر) جواب دو، میں نے سوچا کہ شاید میری بات پر کوئی وحی نازل ہوئی ہے، میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے یہ تلوار مانگی تھی حالانکہ وہ نہ میری تھی نہ تمہاری، اب اللہ نے وہ مجھے عطا فرما دی ہے، لہذا (اب) یہ تمہاری ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ﴾ ۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قَسْمِ الْفَيْءِ/حدیث: 2628]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم» [ترقيم الرساله 2628] [ترقيم الشركة 2611] [ترقيم العلميه 2595]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح