حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا هارون بن سليمان الأصبهاني، حدثنا عبد الرحمن بن مَهدي، حدثنا سفيان الثَّوْري، عن قيس بن مُسلم (1) ، قال: سألت الحسن بن محمد عن قول الله ﵎: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ﴾ [الأنفال: 41] ، قال: هذا مِفتاحُ كلامٍ، للهِ (2) تعالى ما في الدنيا والآخرة، قال: اختلف الناسُ في هذين السهمَين بعد وفاة رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال قائلون: سَهْمُ القُربَى لقَرابة النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وقال قائلون: لقَرابة الخليفة، وقال قائلون: سهمُ النبي صلى الله عليه و آله وسلم للخليفة مِن بعده، فاجتمع رأيُهم على أن يجعلوا هذين السهمَين في الخيل والعُدَّة في سبيل الله، فكانا على ذلك في خلافة أبي بكر وعمر ﵄ (3) .
Translation: طلحہ بابر
قیس بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حسن بن محمد سے اللہ عزوجل کے اس ارشاد: ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ﴾ ”اور جان لو کہ جو کچھ تم غنیمت میں پاؤ اس کا پانچواں حصہ اللہ اور رسول کے لیے ہے“ [الأنفال: 41] کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: یہ کلام کا آغاز ہے، اللہ ہی کے لیے وہ سب کچھ ہے جو دنیا اور آخرت میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد ان دو حصوں (اللہ اور رسول کے حصے) کے بارے میں لوگوں میں اختلاف ہوا؛ کچھ نے کہا: ”ذوی القربیٰ“ کا حصہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رشتہ داروں کے لیے ہے، کچھ نے کہا: یہ خلیفہ کے رشتہ داروں کے لیے ہے، اور کچھ نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا حصہ ان کے بعد والے خلیفہ کا ہے، پھر سب کا اتفاق اس بات پر ہو گیا کہ ان دونوں حصوں کو اللہ کی راہ میں گھوڑوں اور جنگی سامان کی تیاری میں صرف کیا جائے، چنانچہ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت میں اسی پر عمل رہا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قَسْمِ الْفَيْءِ/حدیث: 2617]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،إلى الحسن بن محمد: وهو ابن علي بن أبي طالب، المعروف أبوه بابن الحنفية، لأنَّ أمَّه من بني حنيفة.» [ترقيم الرساله 2617] [ترقيم الشركة 2600]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح