☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2604
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2604
أخبرنا عبد الرحمن بن حمدان الجَلّاب بهمذان، حدثنا هلال بن العلاء الرَّقي، حدثنا عبد الله بن جعفر، حدثنا عبيد الله بن عمرو، عن زيد بن أبي أُنيسة، عن عمرو بن مُرَّة، عن إبراهيم قال: أراد الضحاك بن قيس أن يستعمل مسروقًا، فقال له عُمارة بن عُقبة: أتستعمل رجلًا من بقايا قَتَلةِ عثمان؟ فقال له مسروق: حدثنا عبد الله ابن مسعود - وكان في أنفُسنا موثوقَ الحديث - أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لما أراد قتلَ أبيك قال: مَن للصِّبْية؟ قال:"النارُ"، قد رضيتُ لك ما رضِيَ لك رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2572 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ابراہیم نخعی سے روایت ہے کہ ضحاک بن قیس نے مسروق کو کسی عہدے پر فائز کرنے کا ارادہ کیا، تو عمارہ بن عقبہ نے ان سے کہا: کیا آپ ایسے شخص کو عامل بنا رہے ہیں جو عثمان کے قاتلوں میں سے بچا ہوا ہے؟ مسروق نے اسے جواب دیا: ہمیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی —اور وہ ہمارے نزدیک سچے راوی تھے— کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جب تمہارے باپ (عقبہ بن ابی معیط) کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو اس نے پوچھا: (میرے مرنے کے بعد) بچوں کا کیا بنے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آگ“ (یعنی ان کا ٹھکانہ جہنم ہے)، پس میں تمہارے لیے اسی بات پر راضی ہوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمہارے لیے راضی ہوئے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2604]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل هلال بن العلاء الرَّقِّي، وهو متابع، وإبراهيم -وهو ابن يزيد النخعي - روايته عن مسروق - وهو ابن الأجدع - معروفة، فالظاهر أنه سمع هذا الخبر منه، وإن كان صورته الإرسال والله تعالى أعلم. عبد الله بن جعفر: هو الرَّقِّي.» [ترقيم الرساله 2604] [ترقيم الشركة 2587] [ترقيم العلميه 2572]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2603) Back to Bab Next Hadith → (2605)