☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 260
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 260
أخبرَناه أبو الفضل الحَسَن بن يعقوب العَدْل، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، حدثنا جعفر بن عَوْن، أخبرنا أبو حيَّان يحيى بن سعيد بن حيَّان التَّيْمِيُّ، تَيْمُ الرَّبَاب، حدثني يزيد بن حيَّان التَّيمي قال: شهدتُ زيدَ بن أرقمَ وبَعَثَ إليه عبيدُ الله بن زياد، فقال: ما أحاديثُ بَلَغَني عنك تحدِّث بها عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم تَزعُم أنَّ له حوضًا في الجنة؟ فقال: حدثنا ذاك رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ووَعَدَناه، فقال: كذبتَ، ولكنك شيخ قد خَرِفتَ، قال: أمَا إنه سَمِعَتْه أُذناي من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يعني - وسمعتُه يقول:"مَن كَذَبَ علي متعمِّدًا فليَتَبوَّأْ مقعدَه من النار"، وما كذبتُ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
Translation: طلحہ بابر
یزید بن حیان تیمی سے روایت ہے کہ میں سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جب عبیداللہ بن زیاد نے انہیں بلا بھیجا اور کہا: یہ کیسی حدیثیں ہیں جو مجھے آپ کے بارے میں پہنچی ہیں کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیان کرتے ہیں اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ جنت میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ایک حوض ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ حدیث سنائی تھی اور اس کا وعدہ فرمایا تھا؛ تو اس نے کہا: آپ جھوٹ بولتے ہیں، آپ (زید بن ارقم) بوڑھے ہو کر سٹھیا گئے ہیں؛ زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک میرے ان کانوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا ہے کہ: ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے“، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کبھی جھوٹ نہیں بولا۔
اس کا ایک شاہد امام مسلم کی شرط پر زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس میں حوض کا ذکر ان الفاظ کے علاوہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 260]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 260] [ترقيم الشركة 258]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (259) Back to Bab Next Hadith → (261)