☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 257
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 257
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثني محمد بن المثنَّى، حدثنا رَوْح بن أسلمَ، حدثنا شدَّاد أبو طَلْحة، حدثنا أبو الوازع جابر بن عمرو الرَّاسِبي قال: سمعت أبا بَرْزةَ يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"حوضي ما بينَ أَيْلةَ إلى صنعاء عَرْضُه كطولِه، فيه مِيزابانِ يَصُبّانِ من الجنة، أحدُهما وَرِقٌ والآخر ذهبٌ، أحلى من العسل، وأبردُ من الثلج، وأشدُّ بياضًا من اللبن، وألْيَنُ من الزُّبْد، فيه أباريقُ عددَ نجوم السماء، مَن شَرِبَ منه لم يَظمَأْ حتى يدخلَ الجنة" (1) . قال (2) : وزاد فيه أيوب عن أبي الوازع عن أبي بَرْزة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"تَنزُو في أيدي المؤمنين".
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ بحديثين عن أبي طلحة الراسبي عن أبي الوازع عن أبي بَرْزة، وهو غريب صحيح من حديث أيوب السَّختِياني عن أبي الوازع، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 255 - غريب صحيح على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میرا حوض اَیْلَہ سے صنعاء کے درمیانی فاصلے (جتنا وسیع) ہے، اس کی چوڑائی اس کی لمبائی کے برابر ہے، اس میں جنت سے دو پرنالے گرتے ہیں، ایک چاندی کا اور دوسرا سونے کا ہے، اس کا پانی شہد سے زیادہ میٹھا، برف سے زیادہ ٹھنڈا، دودھ سے زیادہ سفید اور مکھن سے زیادہ نرم ہے، اس پر آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر صراحیاں ہیں، جو اس میں سے پی لے گا اسے جنت میں داخل ہونے تک کبھی پیاس نہیں لگے گی۔“
راوی کہتے ہیں کہ ایوب نے اس روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ: ”وہ (جام) مومنوں کے ہاتھوں میں خود بخود اچھل کر آئیں گے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ انہوں نے ابوطلحہ راسبی کی دو احادیث سے احتجاج کیا ہے، اور ایوب سختیانی کی یہ روایت غریب اور صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 257]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف روح بن أسلم، وقد توبع» [ترقيم الرساله 257] [ترقيم الشركة 255] [ترقيم العلميه 255]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره
← Previous Hadith (256) Back to Bab Next Hadith → (258)