☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2563
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2563
أخبرني أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد بن سَلَمة، أخبرنا عطاء بن السائب، عن مُرّة الهَمْداني، عن عبد الله بن مسعود، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"عَجِبَ ربُّنا ﷿ من رجلٍ غزا في سبيل الله، فانهزم أصحابُه، فعَلِمَ ما عليه ورجع حتى أُهْريقَ دمُه، فيقول الله تبارك وتعالى لملائكته: انظُروا إلى عبدي، رجع رغبةً فيما عندي، وشفقةً مما عندي حتى أُهْريقَ دمُه" (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهد بإسناد صحيح عن أبي ذر:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2531 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارا رب عزوجل اس شخص سے بہت خوش ہوتا ہے (تعجب فرماتا ہے) جس نے اللہ کی راہ میں غزوہ کیا، پھر اس کے ساتھی شکست کھا کر پیچھے ہٹ گئے، لیکن اسے اپنی ذمہ داری کا احساس ہوا اور وہ واپس لوٹا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا، تب اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے اس بندے کو دیکھو، یہ اس (اجر) کی رغبت میں جو میرے پاس ہے اور اس (عذاب) کے خوف سے جو میرے پاس ہے، واپس لوٹا یہاں تک کہ اس کا خون بہا دیا گیا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2563]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،مُرَّة الهَمْداني: هو ابن شَرَاحيل.» [ترقيم الرساله 2563] [ترقيم الشركة 2546] [ترقيم العلميه 2531]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (2562) Back to Bab Next Hadith → (2564)