أخبرَنَاه أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا أبو توْبة الربيع بن نافع، حدثنا بَشير بن طلحة، عن خالد بن دُرَيك، عن يعلى ابن مُنْية، قال: كان النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم يبعثُني في سَراياهُ، فبعثني ذاتَ يوم، وكان رجلٌ يَركَبُ بَغْلي، فقلتُ له: ارحَلْ فقال: ما أنا بخَارجٍ معك، قلت: لِمَ؟ قال: حتى تجعلَ لي ثلاثةَ دنانيرَ، قلتُ: الآن حينَ ودَّعتُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، ما أنا براجعٍ إليه، ارحَلْ ولك ثلاثةُ دنانيرَ، فلما رجعتُ من غَزاتي ذكرتُ ذلك للنبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"أعطِها إياهُ، فإنها حَظُّهُ مِن غَزَاتِه" (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا یعلیٰ بن منیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے اپنے فوجی دستوں (سرايا) میں بھیجا کرتے تھے، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بھیجا تو ایک شخص میرے خچر پر سوار ہونے والا تھا، میں نے اس سے کہا: کوچ کرو (روانہ ہو جاؤ)، تو اس نے کہا: میں تمہارے ساتھ نہیں جاؤں گا، میں نے پوچھا: کیوں؟ اس نے کہا: یہاں تک کہ تم میرے لیے تین دینار مقرر کر دو، میں نے (دل میں) کہا: اس وقت جبکہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو الوداع کہہ چکا ہوں، اب میں آپ کے پاس دوبارہ واپس جانے والا نہیں ہوں، (چنانچہ میں نے اس سے کہا:) تم چلو اور تمہارے لیے تین دینار (طے) ہیں، پھر جب میں اپنے غزوے سے واپس آیا تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے وہ رقم دے دو، کیونکہ اس کے غزوے سے اس کا (اخروی) حصہ بس یہی ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2555]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات لكن لا يثبت أنَّ خالد بن دُريك لقي يعلى بن مُنية، لكنه لم ينفرد به فقد تابعه عبد الله بن فيروز الديلمي، كما سيأتي برقم (2562).» [ترقيم الرساله 2555] [ترقيم الشركة 2538]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح