☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2516
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2516
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصفّار، حدثنا أحمد بن مِهْران الأصبهاني، حدثنا عُبيد الله بن موسى، حدثنا مَهْدي بن ميمون، حدثنا محمد بن عبد الله ابن أبي يعقوب، عن الحسن بن سعد مولى الحسين (1) بن علي، عن عبد الله بن جعفر، قال: أردَفَني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ذات يوم خلفه، فأسرَّ إليَّ حديثًا لا أحدِّث به أحدًا من الناس. قال: وكان أحبُّ ما استَتَر به رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لحاجتِه هدفًا أو حائشَ نخلٍ، فدخل حائطًا لرجل من الأنصار، فإذا جَمَلٌ فلمّا رأى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم حنَّ إليه، وذَرَفَتْ عيناهُ، فأتاه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم فَمَسَحَ ذِفْراته (1) فَسَكَن، فقال: مَن ربُّ هذا الجَمَل؟ لمن هذا الجَمَل؟ قال: فجاء فتًى من الأنصار فقال هو لي يا رسول الله، فقال:"ألا تتَّقي الله في هذه البَهيمةِ التي مَلّكَكَ الله إياها، فإنّه شَكَا إِليَّ أنك تُجِيعُه وتُدْئبُه" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2485 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا اور مجھ سے چپکے سے ایک ایسی بات فرمائی جو میں کسی کو نہیں بتاؤں گا، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رفعِ حاجت کے لیے کسی اونچی جگہ یا کھجوروں کے جھنڈ کے پیچھے چھپنا زیادہ پسند فرماتے تھے، ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انصار کے ایک شخص کے باغ میں داخل ہوئے تو وہاں ایک اونٹ موجود تھا، جب اونٹ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا تو وہ بلبلانے لگا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور اس کے سر کے پچھلے حصے پر ہاتھ پھیرا تو وہ پرسکون ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ یہ کس کا اونٹ ہے؟“ انصار کا ایک نوجوان حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ میرا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بے زبان جانور کے معاملے میں اللہ سے نہیں ڈرتے جس کا اللہ نے تمہیں مالک بنایا ہے؟ اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور اس سے بہت زیادہ کام لے کر اسے تھکاتے ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2516]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن مهران، وقد توبع. عبد الله بن جعفر: هو ابن أبي طالب.» [ترقيم الرساله 2516] [ترقيم الشركة 2499] [ترقيم العلميه 2485]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (2515) Back to Bab Next Hadith → (2517)