أخبرنا محمد بن الحسن القارِزِيّ (2) ، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا حجاج بن مِنْهال، حدثنا حماد سَلَمة، عن ثابت، عن أنس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يُؤتَى بالرجل من أهلِ الجنةِ، فيقول اللهُ له: يا ابنَ آدمَ، كيفَ وجدتَ مَنزلَكَ؟ فيقول: أيْ رَبِّ، خيرَ مَنزلٍ، فيقول: سَلْ وتَمنَّهْ، فيقول: ما أسألُك وأتمنّى؟ أسألُك أن تَرُدَّني إلى الدنيا، فأُقتلَ في سبيلِك عشرَ مَرّاتٍ، لما رَأى مِن فَضْلِ الشهادةِ". قال: ويُؤتى بالرجلِ مِن أهل النار، فيقولُ اللهُ: يا ابن آدم، كيفَ وجدتَ مَنزِلَكَ؟ فيقولُ: أَيْ رَبِّ، شَرَّ مَنزلٍ، فيقول اللهُ ﷿: فتَفْتَدي منه بطِلَاعِ الأرض ذهبًا؟ فيقول: نعم، فيقول: كذبتَ، قد سألتُكَ دونَ ذلك فلم تَفعَلْ (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2405 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جنت میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا، تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: اے ابن آدم! تو نے اپنا ٹھکانہ کیسا پایا؟ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! بہترین ٹھکانہ ہے، اللہ فرمائے گا: کچھ مانگ اور تمنا کر، وہ عرض کرے گا: میں تجھ سے کیا مانگوں اور کیا تمنا کروں؟ میں تو یہ مانگتا ہوں کہ تو مجھے دنیا میں واپس بھیج دے تاکہ میں تیری راہ میں دس مرتبہ شہید کیا جاؤں، کیونکہ اس نے شہادت کی فضیلت دیکھ لی ہوگی۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور جہنمیوں میں سے ایک شخص کو لایا جائے گا تو اللہ فرمائے گا: اے ابن آدم! تو نے اپنا ٹھکانہ کیسا پایا؟ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! بدترین ٹھکانہ ہے، تب اللہ عزوجل فرمائے گا: کیا تو اس سے بچنے کے لیے پوری زمین کے برابر سونا فدیے میں دینے کو تیار ہے؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں، تو اللہ فرمائے گا: تو نے جھوٹ بولا، میں نے تجھ سے اس سے بھی بہت کم اور آسان بات کا مطالبہ کیا تھا لیکن تو نے وہ نہ کیا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2436]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، ومحمد بن الحسن القارِزي: هو محمد بن محمد بن الحسن، كان المصنّف ينسبه أحيانًا لجده، كما فعل هنا. ثابت: هو ابن أسلم البُناني، وأخرجه أحمد 19/ (12342)، و 20/ (13162) و 21/ (13511)، والنسائي (4353)، وابن حبان (7350) من طرق عن حماد بن سلمة، به. وبعضهم يقتصر على أحد الشطرين.» [ترقيم الرساله 2436] [ترقيم الشركة 2418] [ترقيم العلميه 2405]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح