حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرنا عمرو بن الحارث، أنَّ أبا عُشّانة المَعَافِري حدثه، أنه سمع عبد الله بن عمرو بن العاص يقول: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إِنَّ أول ثُلَّةٍ تدخل (1) الجنةَ لَفُقَراءُ المهاجرين الذين تُتَّقى بهم المَكارِهُ، إذا أُمِروا سَمِعُوا وأطاعُوا، وإن كانت لرجل منهم حاجةٌ إلى السلطانِ لم تُقضَ له حتى يموتَ وهي في صَدْره، وإنَّ الله تعالى يدعُو يومَ القيامة الجنةَ، فتأتي بزُخْرُفِها وزينتِها، فيقول: أين عبادي الذين قاتَلُوا في سَبِيلي، وقُتِلوا، وأُوذُوا في سبيلي، وجاهَدوا في سبيلي، ادخُلُوا الجنةَ، فيدخُلُونها بغير حِسابٍ ولا عَذابٍ، وتأتي الملائكةُ فيقولون: ربَّنا نحن نُسبِّحُ لك الليلَ والنهارَ، ونُقدِّسُ لك، مَن هؤلاء الذين آثرتَهم علينا؟ فيقول الربُّ ﵎: هؤلاءِ الذين قاتَلُوا في سبيلي، وأُوذُوا في سبيلي، فتدخُلُ عليهمُ الملائكةُ من كلِّ بابٍ: سلامٌ عليكُم بما صَبَرتُم فنِعْمَ عُقْبَى الدّارِ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2393 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جنت میں داخل ہونے والی پہلی جماعت ان فقراء مہاجرین کی ہوگی جن کے ذریعے سختیوں اور ناگوار حالات کا مقابلہ کیا جاتا تھا، جب انہیں کوئی حکم دیا جاتا تو وہ اسے سنتے اور اطاعت کرتے، اگر ان میں سے کسی کی کوئی حاجت حاکمِ وقت سے وابستہ ہوتی تو وہ پوری ہوئے بغیر ہی فوت ہو جاتا اور وہ ضرورت اس کے سینے میں ہی رہ جاتی، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ جنت کو بلائے گا تو وہ اپنی پوری آرائش اور زیب و زینت کے ساتھ حاضر ہوگی، تب اللہ فرمائے گا: کہاں ہیں میرے وہ بندے جنہوں نے میری راہ میں قتال کیا، اور قتل کیے گئے، اور میری راہ میں اذیتیں دی گئیں، اور میری راہ میں جہاد کیا؟ تم سب جنت میں داخل ہو جاؤ، چنانچہ وہ کسی حساب اور عذاب کے بغیر اس میں داخل ہو جائیں گے، پھر فرشتے حاضر ہو کر عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم دن رات تیری تسبیح بیان کرتے ہیں اور تیری پاکیزگی بیان کرتے ہیں، یہ کون لوگ ہیں جنہیں تو نے ہم پر ترجیح دی ہے؟ تب رب عزوجل فرمائے گا: یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے میری راہ میں قتال کیا اور میری خاطر تکلیفیں اٹھائیں، پھر فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس داخل ہوں گے اور کہیں گے: ﴿سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ﴾ ”تم پر سلامتی ہو تمہارے صبر کے بدلے، پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر۔“ [سورة الرعد: 24] “
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2424]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ابن وهب: هو عبد الله، وأبو عُشّانة: هو حيّ بن يُومِن.» [ترقيم الرساله 2424] [ترقيم الشركة 2406] [ترقيم العلميه 2393]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح