☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2413
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2413
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني هشام بن سعد، عن سعيد بن أبي هلال، عن ابن أبي ذُباب، عن أبي هريرة: أنَّ رجلًا من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم مَرَّ بِشِعْب فيه عُيَينةٌ من ماءٍ عَذْب، فأعجبه طِيبُه وحُسنُه، فقال: لو اعتزلتُ الناسَ وأقمتُ في هذا الشِّعْبِ، ثم قال: لا أفعلُ حتى أستأمِرَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فذَكَر ذلك لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"لا تَفعلْ، فإنَّ مَقامَ أحدِكُم في سبيل الله أفضلُ من صلاته في أهله ستين عامًا، ألا تحبُّون أن يغفرَ اللهُ لكم، ويُدخلَكُم الجنةَ اغزُوا في سبيلِ الله، مَن قاتَلَ في سبيل الله فُواقَ ناقةٍ، وَجَبَت له الجنةُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2382 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص کا گزر ایک ایسی گھاٹی سے ہوا جہاں میٹھے پانی کا ایک چھوٹا سا چشمہ تھا، انہیں اس کی پاکیزگی اور خوبصورتی بہت پسند آئی تو انہوں نے (دل میں) کہا: کاش میں لوگوں سے الگ تھلگ ہو کر اس گھاٹی میں قیام کر لوں، پھر انہوں نے سوچا: میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اجازت نہ لے لوں، چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا مت کرو، کیونکہ اللہ کی راہ میں تم میں سے کسی کا قیام کرنا اپنے گھر والوں میں رہ کر ساٹھ سال تک نماز پڑھنے سے بہتر ہے، کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہاری مغفرت فرما دے اور تمہیں جنت میں داخل کر دے؟ اللہ کی راہ میں جہاد کرو، جس نے اللہ کی راہ میں اونٹنی کا دودھ دوہنے کے درمیانی وقفے کے برابر بھی قتال کیا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2413]
تخریج الحدیث
«المرفوع منه صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل هشام بن سعد.» [ترقيم الرساله 2413] [ترقيم الشركة 2395] [ترقيم العلميه 2382]
الحكم على الحديث
صحيح لغيرہ
Grade: صحيح لغيرہ
← Previous Hadith (2412) Back to Bab Next Hadith → (2414)