☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 227
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 227
حدثنا أبو الحسن محمد بن محمد بن الحسن، أخبرنا علي بن عبد العزيز، حدثنا سليمان بن داود الهاشمي، حدثنا علي بن هاشم بن البريد، حدثنا عبد الجبار ابن العباس الشِّبامي (2) ، عن عَوْن بن أبي جُحَيفة السُّوَائي، عن عبد الرحمن بن عَلْقمة الثقفي، عن عبد الرحمن بن أبي عَقِيل الثقفي قال: قَدِمتُ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في وفد ثقيفٍ، فعَلِقْنا طريقًا من طرق المدينة حتى أنخنا بالباب، وما في الناس رجلٌ أبغض إلينا من رجل نَلِجُ عليه منه، فدخلنا وسلَّمنا وبايعنا، فما خرجنا من عنده حتى ما في الناس رجلٌ أحبَّ إلينا من رجلٍ خرجنا من عنده، فقلت: يا رسول الله، ألا سألت ربَّك مُلكًا كمُلك سليمان؟ فضحك وقال:"لعلَّ لصاحبكم عند الله أفضل من مُلك سليمان، إنَّ الله لم يبعث نبيًا إلا أعطاه دعوةٌ، فمنهم من اتخذ بها دنيا فأُعطيها، ومنهم من دعا بها على قومه فأُهلِكُوا بها، وإنَّ الله أعطاني دعوةً فاختبأتُها عند ربي شفاعةً لأمَّتي يوم القيامة" (3) . وقد احتجَّ مسلم بعليِّ بن هاشم، وعبدُ الرحمن بن أبي عقيل الثقفي صحابيٌّ قد احتَجَّ به أئمتُنا في مسانيدهم، فأمّا عبد الجبار بن العباس فإنه ممَّن يُجمَع حديثُه وتُعَدُّ مسانيدُه في الكوفيين (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 226 - ليس بثابت
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبدالرحمن بن ابی عقیل ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں بنو ثقیف کے وفد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم مدینہ کے ایک راستے پر چلے یہاں تک کہ (آپ کے) دروازے پر اونٹ بٹھا دیے۔ اس وقت لوگوں میں کوئی شخص ایسا نہ تھا جو ہمارے نزدیک اس شخص سے زیادہ ناپسندیدہ ہو جس کے پاس ہم داخل ہو رہے تھے (یعنی پہلے ہمیں آپ سے شدید بغض تھا)، لیکن جب ہم داخل ہوئے، سلام کیا اور بیعت کی، تو جب ہم وہاں سے نکلے تو لوگوں میں کوئی بھی ہمیں اس شخص سے زیادہ محبوب نہ تھا جس کے پاس سے ہم نکل کر آ رہے تھے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ نے اپنے رب سے سلیمان علیہ السلام جیسی بادشاہت نہیں مانگی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: ”شاید تمہارے صاحب (نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے لیے اللہ کے پاس سلیمان علیہ السلام کی بادشاہت سے بھی افضل چیز ہے، اللہ نے ہر نبی کو ایک (ایسی) دعا دی جسے قبول کیا جانا تھا، بعض نے اس سے دنیا مانگی تو انہیں دے دی گئی، بعض نے اپنی قوم کے خلاف دعا کی تو وہ ہلاک کر دیے گئے، جبکہ اللہ نے مجھے بھی ایک دعا دی تو میں نے اسے اپنے رب کے پاس اپنی امت کی شفاعت کے لیے قیامت کے دن تک چھپا کر (محفوظ کر) رکھا ہے۔“
امام مسلم نے علی بن ہاشم سے احتجاج کیا ہے، اور عبدالرحمن بن ابی عقیل ثقفی ایک صحابی ہیں جن سے ہمارے ائمہ نے اپنی مسانید میں احتجاج کیا ہے، جہاں تک عبدالجبار بن عباس کا تعلق ہے تو وہ ان راویوں میں سے ہیں جن کی حدیثیں جمع کی جاتی ہیں اور کوفیوں میں ان کی مسانید کا شمار ہوتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 227]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 227] [ترقيم الشركة 226] [ترقيم العلميه 226]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (226) Back to Bab Next Hadith → (228)