أخبرنا علي بن عبد الرحمن السَّبيعي بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم بن أبي غَرَزةَ، حدثنا أبو غسان مالك بن إسماعيل، حدثنا إسرائيل، عن أبي إسحاق (1) ، عن فَرْوة بن نوفل الأشجعي، عن أبيه - وكان النبي صلى الله عليه و آله وسلم دَفَع إليه ابنةَ أمِّ سلمة، وقال:"إنما أنت ظِئْري" - قال: فقَدِمتُ عليه، فقال:"ما فعلتِ الجُوَيريَةُ - أو الجاريةُ؟ -" قلت: عند أمِّها، قال:"فمجيءٌ ما جئتَ؟" قال: جئتُ تُعلِّمُني شيئًا أقوله عند مَنامي، قال:"اقرأْ ﴿قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾، فإنها بَراءةٌ من الشِّرك" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا فروہ بن نوفل الاشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (تربیت کے لیے) ان کے سپرد سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی کی تھی اور فرمایا تھا: ”تم تو میرے لیے دودھ پلانے والے (قائم مقام) ہو“، وہ کہتے ہیں کہ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے پوچھا: ”اس چھوٹی بچی نے کیا کیا؟“ میں نے کہا: وہ اپنی ماں کے پاس ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم کس مقصد کے لیے آئے ہو؟“ انہوں نے کہا: میں اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیں جو میں سوتے وقت کہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” ﴿قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ پڑھا کرو، کیونکہ یہ شرک سے بیزاری ہے“۔ [سورة الكافرون: 1]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2102]
تخریج الحدیث
«حديث حسن كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 3/ 62، قال: وفي سنده اختلاف كثير على أبي إسحاق، ولذلك اقتصرتُ على تحسينه. قلنا: وقد بينّا وجوه الاختلاف في إسناده في "مسند أحمد".» [ترقيم الرساله 2102] [ترقيم الشركة 2085]
الحكم على الحديث
حديث حسن كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 3/ 62
Grade: حديث حسن كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 3/ 62