أخبرَناه أبو بكر محمد بن المؤمَّل بن الحسن بن عيسى، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعراني، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفيلي، حدثنا محمد بن سلمة، حدثنا محمد بن إسحاق، عن عبد الله بن أبي بكر، عن أبي الزِّناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم نادى أبيَّ بن كعب وهو قائم يصلي، فلم يجبْه، فقال:"ما مَنَعَكَ أن تُجيبَني يا أبيُّ؟" فقال: كنت أصلي، فقال:"ألم يقلِ اللهُ ﵎: ﴿اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ﴾ [الأنفال: 24] ، لا تَخرُج من المسجد حتى أُعلِّمَك سورةً ما أَنزل الله في التوراة والإنجيل والزبُور مثلَها"، قال أبيّ: ثم اتَّكأَ على يدي، حتى إذا كان بأقصى المسجد قلتُ: يا نبيّ الله، قلتَ: كذا وكذا، قال:"نعم، هي أمُّ القرآن، والذي نفسي بيده، ما أنزل الله في التوراة والإنجيل والزَّبُور مثلَها، وإنها السبعُ الطُّوَلُ التي أُوتيتُ، وإنها القرآنُ العظيمُ" (1) . قد أخرج البخاري في"الجامع الصحيح" (2) حديثَ ابن أبي ذئب، عن سعيد المقبُري، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الحمد لله، أمُّ القرآن، والسبعُ المثاني، والقرآنُ العظيمُ"، هذه اللفظةَ فقط.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو پکارا جب وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے جواب نہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابی! تمہیں میرا جواب دینے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: میں نماز پڑھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا: ﴿اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ﴾ ”اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جب وہ تمہیں بلائیں“ [سورة الأنفال: 24] ، تم مسجد سے اس وقت تک باہر نہ جانا جب تک میں تمہیں ایسی سورت نہ سکھا دوں جس کی مثل اللہ نے تورات، انجیل اور زبور میں نازل نہیں فرمائی“، ابی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے ہاتھ کا سہارا لیا یہاں تک کہ جب آپ مسجد کے آخری کنارے پر پہنچے تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! آپ نے ایسا ایسا فرمایا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، یہ ام القرآن ہے، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! اللہ نے اس جیسی سورت تورات، انجیل اور زبور میں نازل نہیں فرمائی، اور یہی وہ سات لمبی سورتیں (کے قائم مقام) ہے جو مجھے دی گئی ہیں، اور یہی قرآنِ عظیم ہے۔“ [سورة الحجر: 87] [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2074]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات غير محمد بن إسحاق» [ترقيم الرساله 2074] [ترقيم الشركة 2058]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح