حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامِري، حدثنا أبو أسامة، حدثني عبد الحميد بن جعفر، عن العلاء بن عبد الرحمن، عن أبيه، عن أبي هريرة، عن أُبيِّ بن كعب قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا أُعلِّمك سورةً ما أُنزلت في التوراة ولا في الإنجيل ولا في الزَّبُور ولا في القرآن مثلُها؟" قلت: بلى، قال:"إني لأرجو أن لا تخرجَ من ذلك الباب حتى تَعَلَّمَها"، فقام رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وقمتُ معه، فجعل يحدِّثني ويدِي في يده، فجعلتُ أتباطأ كراهيةَ أن يخرج قبل أن يخبرني بها، فلما دنَوتُ من الباب قلت: يا رسول الله، السورةَ التي وعدتَني، فقال:"كيف تقرأُ إذا قمتَ إلى الصلاة؟" فقرأت فاتحة الكتاب، فقال:"هيَ هيَ، وهي السَّبعُ المَثَاني التي قال الله ﷿: ﴿وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ﴾ [الحجر:87] ، الذي أُعطِيتُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وقد اختُلِف على العلاء بن عبد الرحمن فيه، فرواه مالك بن أنس، عن العلاء بن عبد الرحمن، عن أبي سعيد مولى عامر بن كُريز، عن أبيّ بن كعب، ورواه شعبة، عن العلاء بن عبد الرحمن، عن أبيه، عن أبيّ بن كعب. أما حديث مالك بن أنس:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی سورت نہ سکھاؤں جس کی مثل نہ تورات میں ہے، نہ انجیل میں، نہ زبور میں اور نہ ہی (بقیہ) قرآن میں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے امید ہے کہ تم اس دروازے سے نکلنے سے پہلے اسے سیکھ لو گے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے مجھ سے باتیں کرنے لگے، میں (سورت سیکھنے کے شوق میں) جان بوجھ کر سست رفتاری سے چلنے لگا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے وہ سورت بتانے سے پہلے باہر نہ نکل جائیں، جب میں دروازے کے قریب پہنچا تو عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ سورت جس کا آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہو تو کیا پڑھتے ہو؟“ میں نے فاتحہ الکتاب پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہی وہ سورت ہے، اور یہی وہ سبع مثانی ہے جس کے بارے میں اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ﴾ ”یقیناً ہم نے آپ کو سات بار بار دہرائی جانے والی آیات اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے“ [سورة الحجر: 87] ، جو مجھے دی گئی ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں علاء بن عبدالرحمن پر اختلاف کیا گیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2071]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وقد اختُلف فيه عن العلاء بن عبد الرحمن - وهو ابن يعقوب مولى الحُرَقة - كما نبَّه الحاكم على بعض ذلك بإثر الحديث، ومما فات الحاكمَ التنبيهُ عليه أنَّ جماعةً خالفوا عبدَ الحميد بن جعفر، فرووه عن العلاء عن أبيه عن أبي هريرة، لم يجاوزوه، فجعلوه من مسند ...» [ترقيم الرساله 2071] [ترقيم الشركة 2055]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح