☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2067
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2067
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا أبو عُلَاثة محمد بن عمرو بن خالد، حدثنا أبي، حدثنا المعتمر بن سلمان، قال: سمعت أبي يحدِّث عن قَتَادة، عن ابن أبي الجَعْد (1) ، عن أبي أمامة: أنَّ رجلًا جاء إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا نبي الله، اشتريتُ مِقسمَ بني فُلان فربحتُ فيه كذا وكذا، قال:"أفلا أنبِّئُك بما هو أكثرُ منه ربحًا؟" قال: وهل يُوجد؟ قال:"رجل تعلَّم عشرَ آياتٍ"، فذهب الرجل فتعلّم عشرَ آيات، فأتى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فأخبره (2) . إن كان عمرو بن خالد حَفِظَ في إسناده سالمَ بن أبي الجعد، فإنه صحيح على شرط الشيخين، غير أنَّ البصريِّين من أصحاب المعتمِر خالفوه فيه:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں نے فلاں قبیلے کا مال خریدا اور اس میں اتنا اتنا نفع کمایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ نفع بخش چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ اس نے عرض کیا: کیا (اس سے زیادہ نفع بخش چیز) موجود ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جو قرآن کی دس آیات سیکھے۔“ چنانچہ وہ شخص گیا اور اس نے دس آیات سیکھیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آ کر اس کی خبر دی۔
اگر عمرو بن خالد نے اپنی سند میں سالم بن ابی الجعد کا نام محفوظ رکھا ہے تو یہ شیخین کی شرط پر صحیح ہے، البتہ معتمر کے بصری شاگردوں نے اس میں ان کی مخالفت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2067]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 2067] [ترقيم الشركة 2051]
← Previous Hadith (2066) Back to Bab Next Hadith → (2068)