حَدَّثَناه علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الوهاب، حدثنا محمد بن عَمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، أنَّ نبي الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أكملُ المؤمنين إيمانًا، أحسنُهم خُلُقًا" (3) .
هذا حديث لم يُخرَّج في"الصحيحين"، وهو صحيح على شرط مسلم بن الحجَّاج، فقد استشهد بأحاديثَ للقعقاع عن أبي صالح عن أبي هريرة، ومحمدِ بن عمرو، وقد احتَجَّ بمحمد بن عجلانَ. وقد رُوِيَ هذا الحديث أيضًا عن محمد بن سِيرِين عن أبي هريرة، وشعيبِ بن الحَبْحاب عن أنس، ورواه ابن عُليَّة عن خالد الحَذّاء عن أبي قِلابة عن عائشة، وأنا أخشى أنَّ أبا قلابة لم يسمعه عن عائشة (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمنین میں ایمان کے اعتبار سے سب سے زیادہ کامل وہ شخص ہے جو ان میں اخلاق کے لحاظ سے سب سے بہترین ہو۔“
یہ ایسی حدیث ہے جس کی تخریج ”صحیحین“ میں نہیں کی گئی، لیکن یہ امام مسلم بن حجاج کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ انہوں نے قعقاع بن حکیم عن ابی صالح عن ابی ہریرہ کی احادیث سے استشہاد کیا ہے، نیز محمد بن عمرو اور محمد بن عجلان سے بھی احتجاج و استشہاد ثابت ہے۔
یہ حدیث محمد بن سیرین کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، اور شعیب بن حبحاب کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ نیز اسے ابن علیہ نے خالد حذاء عن ابی قلابہ کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، تاہم (امام حاکم فرماتے ہیں کہ) مجھے اندیشہ ہے کہ ابوقلابہ نے اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے براہِ راست نہیں سنا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 2]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن عمرو - وهو ابن علقمة بن وقّاص الليثي - فإنه صدوق حسن الحديث- أبو المثنى: هو معاذ بن المثنى بن معاذ العنبري، وعبد الوهاب: هو ابن عبد المجيد الثقفي، وأبو سلمة: هو ابن عبد الرحمن بن عوف-» [ترقيم الرساله 2] [ترقيم الشركة 2] [ترقيم العلميه 2]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح