☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1951
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1951
أخبرَناهُ أبو محمد عبد العزيز بن عبد الرحمن بن سهل الدَّبّاس بمكة من أصل كتابه، حدثنا أبو عبد الله محمد بن علي بن زيد الصائغ، حدثنا أحمد بن شَبيب بن سَعيد الحَبَطي، حدثني أبي، عن رَوح بن القاسم، عن أبي جعفر المَديني - وهو الخَطْمي - عن أبي أُمامة بن سهل بن حُنيف، عن عمِّه عُثمان بن حُنيف، قال: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم وجاءه رجلٌ ضَريرٌ، فشكا إليه ذهابَ بصَرِه، فقال: يا رسول الله، ليس لي قائدٌ وقد شَقَّ عليَّ، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ائتِ المِيضأةَ فتوضَّأْ، ثم صلِّ ركعتَين، ثم قل: اللهمَّ إني أسألُك وأتوجّه إليك بنبيِّك محمدٍ صلى الله عليه و آله وسلم نبيِّ الرَّحمة يا محمدُ، إني أتوجّه بك إلى ربّك، فيُجَلّي لي عن بَصَري، اللهمَّ شَفِّعْه فيَّ، وشَفِّعني في نفسي". قال عثمانُ: فواللهِ ما تفرّقنا ولا طالَ بنا الحديثُ، حتى دخل الرجلُ وكأنه لم يكن به ضُرٌّ قَطُّ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه، وإنما قدّمتُ حديثَ عَوْن بن عُمارة، لأنَّ مِن رَسْمنا أن تُقدِّم العاليَ من الأسانيد.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو (یہ فرماتے ہوئے) سنا جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک نابینا شخص آیا اور اس نے اپنی بینائی چلے جانے کی شکایت کی اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا کوئی رہبر (پکڑ کر چلانے والا) نہیں ہے اور مجھ پر بہت مشقت ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کی جگہ جاؤ اور وضو کرو، پھر دو رکعت نماز پڑھو، پھر کہو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّه إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نَبِيِّ الرَّحْمَةِ يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي أَتَوَجَّه بِكَ إِلَى رَبِّكَ، فَيُجَلِّي لِي عَنْ بَصَرِي، اللَّهُمَّ شَفِّعْه فِيَّ، وَشَفِّعْنِي فِي نَفْسِي» ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو کہ نبیِ رحمت ہیں کے وسیلے سے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں، اے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! میں آپ کے وسیلے سے اپنے رب کی طرف متوجہ ہوتا ہوں تاکہ وہ میری بینائی لوٹا دے، اے اللہ! ان کی سفارش میرے حق میں قبول فرما اور میری دعا میری اپنی ذات کے حق میں قبول فرما“۔“ عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! ہم ابھی جدا نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی ہماری گفتگو طویل ہوئی تھی کہ وہ شخص (کمرے میں) داخل ہوا تو وہ ایسا تھا جیسے اسے کبھی کوئی تکلیف تھی ہی نہیں۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، میں نے عون بن عمارہ کی حدیث کو اس لیے مقدم کیا کیونکہ ہمارا طریقہ کار یہ ہے کہ بلند سند (عالی) کو پہلے لاتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1951]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد جيد من أجل أحمد بن شبيب وأبيه، وقد اختُلف في تعيين التابعيّ كما تقدَّم بيانه برقم (1194)، وذكرنا هناك أنه اختلاف لا يضرُّ مثلُه، والله أعلم. أبو جعفر المديني الخَطْمي: هو عُمير بن يزيد الأنصاري.» [ترقيم الرساله 1951] [ترقيم الشركة 1936]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (1950) Back to Bab Next Hadith → (1952)