☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1934
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1934
أخبرَناهُ أبو حفص عُمر بن محمد الفقيه بِبُخارى، حدثنا صالح بن محمد بن حبيب الحافظ، حدثنا محمد بن سعيد بن سُويد القرشي بالكوفة، حدثني أبي، حدثنا عبد الرحمن بن إسحاق، عن محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن أبيه، عن معاذ بن جبل قال: أبطأ عنا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم صلاةَ الفجر، حتى كادتْ أن تُدرِكَنا الشمسُ، ثم خرج فصلَّى بنا فخفَّف في صلاتِه، ثم انصرفَ فأقبلَ علينا بوجهِه، فقال:"على مَكانِكم أُخبِرْكم ما بَطّأني عنكم اليومَ في هذه الصلاةِ، إني صلَّيتُ في ليلَتي هذه ما شاءَ اللهُ، ثم مَلَكتْني عيني فنِمتُ، فرأيتُ ربّي ﵎، فألهَمَني أنْ قلتُ: اللهمَّ إني أسألُك الطيّباتِ، وتَرْك المُنكراتِ، وحبَّ المَساكينِ، وأن تتوبَ علَيَّ، وتَغفرَ لي وتَرحَمَني، وإذا أردتَ في خَلْقِك فتنةً، فنجِّني إليك منها غيرَ مفتونٍ، اللهمَّ وأسألُك حبَّك وحبَّ من يُحبُّك، وحبَّ عمل يقرِّبُني إلى حُبِّك"، ثم أقبل إلينا صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"تعلَّمُوهنَّ وادرُسُوهنَّ، فإنهن حَقٌّ" (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھانے میں اتنی دیر کر دی کہ قریب تھا کہ سورج طلوع ہو جائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور ہمیں نماز پڑھائی اور اس میں اختصار فرمایا، سلام پھیرنے کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اپنی جگہوں پر بیٹھے رہو، میں تمہیں بتاتا ہوں کہ آج مجھے نماز میں تاخیر کیوں ہوئی، میں نے اس رات حسبِ منشا نماز پڑھی پھر میری آنکھ لگ گئی اور میں سو گیا، میں نے اپنے رب عزوجل کا دیدار کیا، اللہ نے میرے دل میں یہ کلمات ڈالے کہ میں کہوں: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الطَّيِّبَاتِ، وَتَرْك المُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ المَسَاكِينِ، وَأَنْ تَتُوبَ عَلَيَّ، وَتَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي، وَإِذَا أَرَدْتَ فِي خَلْقِكَ فِتْنَةً، فَنَجِّنِي إِلَيْكَ مِنْهَا غَيْرَ مَفْتُونٍ، اللَّهُمَّ وَأَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُنِي إِلَى حُبِّكَ» ”اے اللہ! میں تجھ سے پاکیزہ نیکیوں، منکرات کے ترک اور مسکینوں کی محبت کا سوال کرتا ہوں، اور یہ کہ تو میری توبہ قبول کر، مجھے معاف کر دے اور مجھ پر رحم فرما، اور جب تو اپنی مخلوق میں کوئی فتنہ برپا کرنے کا ارادہ کرے تو مجھے فتنے میں مبتلا کیے بغیر اپنے پاس بلا لے، اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت، اس شخص کی محبت جو تجھ سے محبت کرتا ہو اور ایسے عمل کی محبت کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیری محبت کے قریب کر دے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”انہیں سیکھو اور ان کا درس دیا کرو کیونکہ یہ سراسر برحق ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1934]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرَّة، سعيد بن سويد مجهول تفرد بالرواية عنه ابنه محمد، ومحمد هذا - وإن روى عنه غير واحدٍ - لا يعرف بجرح ولا تعديل، فهو مستور الحال، وذكره ابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" 7/ 266 وسكت عنه، وعبد الرحمن بن أبي إسحاق - وهو أبو شيبة الواسطي ...» [ترقيم الرساله 1934] [ترقيم الشركة 1919]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بمرَّة
Grade: إسناده ضعيف بمرَّة
← Previous Hadith (1933) Back to Bab Next Hadith → (1935)