☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1930
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1930
أخبرنا أحمد بن سَلْمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكْرم، حدثنا عثمان بن عُمر، حدثنا شعبة. وأخبرنا أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حَنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن أبي جعفر المَديني، قال: سمعتُ عُمارة بن خُزيمة يُحدِّث عن عثمان بن حُنَيف: أنَّ رجلًا ضريرًا أتى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: ادْعُ اللهَ تعالى أن يُعافِيَني، قال:"إن شئتَ أخَّرتَ ذلك، وإن شئتَ دعوتُ"، قال: فادْعُه، قال: فأمَرَه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم أن يتوضأ فيُحسنَ الوضوءَ، ويُصليَ ركعتَين، ويدعوَ بهذا الدُّعاء:"اللهمّ إني أسألُك وأتوجَّه إليكَ بنبيِّك محمدٍ صلى الله عليه و آله وسلم نبيِّ الرَّحمةِ، يا محمدُ، إني أتوجَّه بك إلى ربّك في حاجَتي هذه فتَقضِيها لي، اللهم شفِّعْه فيَّ وشَفِّعْني فيه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ وہ مجھے عافیت (بینائی) عطا کر دے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو میں اسے مؤخر کر دوں، اور اگر تم چاہو تو میں دعا کر دوں“، اس نے کہا: آپ دعا فرما دیں، راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ اچھی طرح وضو کرے اور دو رکعت نماز پڑھے اور پھر یہ دعا کرے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نَبِيِّ الرَّحْمَةِ، يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي أَتَوَجَّهُ بِكَ إِلَى رَبِّكَ فِي حَاجَتِي هَذِهِ فَتَقْضِيَهَا لِي، اللَّهُمَّ شَفِّعْهُ فِيَّ وَشَفِّعْنِي فِيهِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو کہ نبی رحمت ہیں کے وسیلے سے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں، اے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! میں آپ کے وسیلے سے اپنے رب کی طرف اپنی اس حاجت کے بارے میں متوجہ ہوتا ہوں تاکہ وہ میرے لیے پوری کر دی جائے، اے اللہ! ان کی سفارش میرے حق میں قبول فرما اور میری دعا ان کے حق میں قبول فرما۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1930]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو جعفر المديني: هو عُمير بن يزيد الخَطْمي.» [ترقيم الرساله 1930] [ترقيم الشركة 1915]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1929) Back to Bab Next Hadith → (1931)