حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المُثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا أبو الأحوص، حدثنا أبو إسحاق، عن كُميل بن زياد، عن أبي هريرة، قال: كنا نمشي مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم في بعض حِيطان المدينةِ، فقال:"يا أبا هريرة" فقلتُ: لبيكَ يا رسولَ الله، فقال:"إنَّ المُكثِرين هم الأَقَلُّون إِلَّا مَن قال بمالِه هكذا وهكذا - وأومأ بيدِه عن يمينِه وعن شمالِه - وقليلٌ ما هُم"، ثم قال:"يا أبا هِرّ، ألا أدلُّك على كَنْزٍ من كُنوز الجنةِ؟" قلت: بلى يا رسول الله، قال:"تقول: لا حَولَ ولا قُوَّة إلَّا بالله، ولا مَلجأَ ولا مَنْجا من الله إلَّا إليه"، ثم قال:"يا أبا هِرّ، تدري ما حقُّ الله على العِباد، وما حقُّ العِبادِ على الله؟" قال: قلت: اللهُ ورسولُه أعلم، قال:"فإنَّ حقَّ الله على العِباد أن يَعبُدوه ولا يُشرِكُوا به شيئًا، وحقَّ العِباد على الله أن لا يُعذِّبَ مَن لا يُشركُ به" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه هكذا.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم مدینہ منورہ کے ایک باغ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ!“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”زیادہ مال والے ہی (قیامت کے دن اجر میں) کم ہوں گے سوائے اس شخص کے جس نے اپنے مال کو اس طرح اور اس طرح (یعنی ہر طرف صدقہ و خیرات میں) خرچ کیا - اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دائیں اور بائیں جانب اشارہ فرمایا - اور ایسے لوگ بہت کم ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ کہا کرو: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، وَلَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنَ اللهِ إِلَّا إِلَيْهِ» ”گناہوں سے بچنے کی ہمت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں، اور اللہ سے بچنے کی کوئی پناہ گاہ اور جائے نجات نہیں مگر اسی کی طرف“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا بندوں پر کیا حق ہے اور بندوں کا اللہ پر کیا حق ہے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا بندوں پر حق یہ ہے کہ وہ اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں، اور بندوں کا اللہ پر حق یہ ہے کہ وہ اس شخص کو عذاب نہ دے جو اس کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو۔““
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس انداز میں روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1922]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله السَّبيعي، وأبو الأحوص: هو سلّام بن سُليم، وأبو المُثنَّى: هو معاذ بن المثنَّى، وأخرجه مختصرًا بذكر المكثرين أحمد 13/ (8085) و 16/ (10795) من طريقين عن أبي إسحاق السبيعي، به.» [ترقيم الرساله 1922] [ترقيم الشركة 1907]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح