☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1883
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1883
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب إملاءً، حدثنا محمد بن علي بن مَيْمُون الرَّقِّي، حدثنا محمد بن يوسف الفِرْيابي، حدثنا يونس بن أبي إسحاق، عن إبراهيم بن محمد بن سعد، عن أبيه، عن جدِّه سعد بن أبي وقّاص، قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"دعوةُ ذي النُّون إذْ دعا وهو في بطن الحُوت: لا إلهَ إِلَّا أَنتَ، سبحانَكَ إِنِّي كنتُ من الظالمين، إنه لم يَدْعُ بها مسلمٌ في شيءٍ قطُّ، إلا استجابَ اللهُ له بها" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رُوي عن الفِرْيابي عن سفيان الثوري عن يونس بن أبي إسحاق كذلك، وهو وهمٌ من الراوي:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ذوالنون (سیدنا یونس علیہ السلام) کی وہ دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں مانگی تھی (وہ یہ ہے): «لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» ”تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی قصورواروں میں سے ہوں“، حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی مسلمان کسی بھی مقصد کے لیے ان کلمات کے ذریعے دعا نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرما لیتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اسے فریابی نے سفیان ثوری سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، لیکن اسے سفیان سے جوڑنا راوی کا وہم ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1883]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل يونس بن أبي إسحاق.» [ترقيم الرساله 1883] [ترقيم الشركة 1868]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (1882) Back to Bab Next Hadith → (1884)