أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا أبو بكر بن أبي الدُّنيا، حدثنا الحسن بن الصبّاح، حدثنا الأسْوَد بن عامر، أخبرنا شَرِيك، عن أبي إسحاق، عن ابن بُرَيدةَ، عن أبيه: أنَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم سمع رجلًا يقول: اللهمَّ إنِّي أسألُك بأنَّك أحدٌ صَمَدٌ، لم يَلِدْ ولم يُولَدْ، ولم يكن لك كُفُوًا أَحد، فقال:"لقد سألَ الله باسمِهِ الأعظم - أو الأكبر - الذي إذا دُعِي به أجابَ، وإذا سُئِل به أَعطَى" (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: «اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّكَ أَحَدٌ صَمَدٌ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ، وَلَمْ يَكُنْ لَكَ كُفُوًا أَحَدٌ» ”اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس وسیلے سے کہ تو ایک ہے، بے نیاز ہے، نہ تو نے کسی کو جنا اور نہ تو جنا گیا، اور کوئی تیرا برابری کرنے والا نہیں ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اس نے اللہ سے اس کے اسمِ اعظم—یا فرمایا اسمِ اکبر—کے ذریعے سوال کیا ہے کہ جس کے ساتھ پکارنے پر وہ قبول فرماتا ہے اور مانگنے پر عطا کرتا ہے۔“
یہ گزشتہ حدیث کا ایسا شاہد ہے جس کی سند امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1880]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، فقد اضطرب فيه شريك - وهو ابن عبد الله القاضي - فقد رواه هنا عن أبي إسحاق - وهو عمرو بن عبد الله السبيعي - عن ابن بريدة، ورواه مرة عن أبي إسحاق ومالك بن مغول عن ابن بريدة، كما أخرجه الطحاوي في "شرح المشكل" ...» [ترقيم الرساله 1880] [ترقيم الشركة 1865]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح